Home / Pakistan / کلبھوشن معاملے پر پاکستان نے بھارت سے بڑا مطالبہ کردیا

کلبھوشن معاملے پر پاکستان نے بھارت سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس اور انڈین نیوی کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کر ادی گئی ہے، اس ملاقات کے بعد پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس کا پنشن ریکارڈ مہیا کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو2003ءمیں نیوی سے ریٹائرڈ ہو گیا تھا ، اب حکومت پاکستان نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کا سروس ریکارڈفراہم کریں۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے پنشن ریکارڈ، بینک سٹیٹمنٹس اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے بھارتی حکام کو 15افراد کی فہرست بھی دی ہے ،

یہ فہرست کلبھوشن یادیو نے اپنا دفاع کرنے کے لئے دی تھی۔ ان 15افراد میں کلبھوشن کی اہلیہ بھی شامل ہے ۔ لیکن بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی کو بھی اپنے شوہر کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں اور ہم نے کلبھوشن یادیو کی فیملی کو پاکستانی ، انڈین اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرنے کی آفر بھی کرائی مگر بھارتی حکام نے اس سے بھی انکار کردیا ۔

About yasir

Check Also

پاکستان آنے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے ایئرکرافٹ کیریئر کا دورہ کیوں کیا۔

امریکہ اپنے ڈومورکے مطالبے پر قائم ہے مگر دھیمے لہجے کے ساتھ، مائیک پومپیو یہ …