Home / News / بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں برسا دیں

بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں برسا دیں

بھارتی نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ ریاستی حکام نے قتل کی اس واردات کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

بھارت کی پیرا ملٹری فوج کے ایک اہلکار نے گولیاں مار کر اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بھارتی فوجی کی فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے وسطی علاقے کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بیجاپور میں ہوا۔ فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فوج کے حوالدار سنتھ کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی عمر پینتیس برس بتائی گئی ہے۔

بیجاپور کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر تصدیق کی کہ اس واقعے کے رونما ہونے سے قبل قاتل اور مقتولین کے درمیان کسی معاملے تکرار کی بھی اطلاع ہے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ امکاناً اُس تکرار کے دوران شدید رنج اور غصے کی کیفیت میں اُس نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چائیں۔

حکام کے مطابق یہ چاروں فوجی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور ایک زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار انسپکٹر بتایا گیا ہے۔
رواں برس جنوری میں بھی پیرا ملٹری فوج کی کمانڈو یونٹ کے ایک اہلکار نے بھی گولیاں مار کر اپنے چار افسروں کو ہلاک کر دیا تھا

چھتیس گڑھ کی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیراملٹری دستے تو ریاست میں مزاحمتی تحریک کو دبانے کے سلسلے میں تعینات ہیں اور اُن میں ایسی ہولناک قتل کی واردات یقینی طور پر قابل افسوس ہے۔
Indian special Force

رواں برس جنوری میں بھی پیرا ملٹری فوج کی کمانڈو یونٹ کے ایک اہلکار نے بھی گولیاں مار کر اپنے چار افسروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان افسران نے فائرنگ کرنے والی فوجی کی چھٹی کی درخواست کو نامنظور کر دیا تھا۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …