Home / Pakistan Air Force / پاکستان امریکا کا جدید ترین ڈرون طیارہ کیسے مار گرا سکتا ہے؟

پاکستان امریکا کا جدید ترین ڈرون طیارہ کیسے مار گرا سکتا ہے؟

پاکستان امریکا کا جدید ترین ڈرون طیارہ کیسے مار گرا سکتا ہے؟

امریکا ڈرون حملوں میں “پری ڈیٹر” نام کے ڈرون استعمال کرتا ہے جو کہ ہیل فائر یا موریک میزائیل فائر کرتے ہیں یاد رہے ان ڈرون طیاروں کو امریکا نے افغان طالبان کے خلاف جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر استعمال کیا اور بے شمار بے گناہ مسلمانوں پر بمباری کر کے قیامت ڈھا دی۔لیکن افغان طالبان 80 کی دھائی کے بنے ہوئے پرانے سٹنگر میزائلز سے ان طیاروں کو مسلسل تباہ کرنے لگے جس سے گبھرا کر امریکا نے بلندی پر پرواز کرنے والے “B-52” طیاروں کا استعمال کیا۔

پاکستان اس وقت مین پورٹ ایبل ائیرڈفینس سسٹمز کی جدید ترین نسل عنزہ mk-3 ائیر ڈفینس سسٹم بنا چکا ہے جسے ایک آدمی کندھے پر رکھ کر فائر کرتا ہے اور یہ میزائیل 8 کلومیٹر کی رینج تک موجود کسے بھی ہیلی کاپٹر,ڈرون طیارے یا لڑاکا طیارے کو مار گراتا ہے۔
Pakistan Anti Aircraft Missile

اسکے علاوہ پاکستان کا سپاڈا 2000 ائیرڈیفینس سسٹم جو کہ سلالہ پوسٹ پر امریکی حملے کے وقت پشاور میں نصب کیا گیا تھا باآسانی کسی بھی طیارے یا میزائل کو 30 کلومیٹر کے فاصلے سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کا ٹینک جتنی جسامت کا HQ-9 ائیرڈفینس سسٹم 15 کلومیٹر تک کسی بھی میزائیل یا طیارے کو مار گراتا ہے۔
یہ تو صرف پرانے ہتھیار ہیں۔یہاں RBS-70,Ly-80 اور HQ-9 ائیرڈفینس سسٹمز کا ذکر نہیں کیا جو کہ 50 میٹر سے 200 کلومیٹر تک درستگی سے کسی بھی جگہ پاکستان کے فضائی دفاع کا فریضہ باخوبی سر انجام دے سکتے ہیں۔

میں نے یہاں HQ-1 اور HQ-2 لانگ رینج ائیرڈفینس سسٹمز کا بھی ذکر نہیں کیا کیونکہ تحریر لمبی ہونے کا خطرہ ہے۔پاکستان کے دفاع کا کام ہماری مسلح افواج باخوبی کر سکتی ہیں۔لیکن افواج ایک ادارے کا نام ہے۔پاکستان آرمڈفورسز وہی کام کرتی ہیں جن کی ان کو اجازت ہوتی ہے۔پاکستانی حکومت اپنی جارہانہ خارجہ پالیسی اپنائے تو غالب امید ہے کہ ہماری مسلح افواج حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
Pakistan Air Defence

ڈرون طیارہ گرانے کے بعد پاکستان کو ممکنہ امریکی سرحدی خلاف ورزی کو ذہن میں رکھ کر ابھی سے تیار رہنا چاہیے۔کیونکہ امریکا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

میں بطور ایک محب وطن پاکستانی ائیرچیف سہیل امان کے ڈرون مار گرانے کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔۔

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …