Home / News / چین نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

چین نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

چین نے بھارت کا ڈرون مار گرایا
چینی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے اڑایا گیا ڈرون جو کہ جاسوسی کی نیت سے چین کی حدود میں بھیجا گیا تھا چینی افواج نے اسے مار گرایا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں دو بار بھارتی ڈرونز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر چکے ہیں تاہم دونوں بھارتی ڈرونز کو پاکستانی افواج نے واپس نہیں جانے دیا اور نظر آتے ہی مار گرایا تھا۔

یہ ڈرونز پاکستانی علاقوں اور فوجی بنکرز کی تصویریں اور ویڈیوز بنا رہے تھے، تا ہم وہ ویڈیوز اور تصاویر پاکستانی افواج نے اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔

بھارت، پاکستان اور چین کی سرحدوں کی جاسوسی کرنے کے لئے اپنے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کرتا ہے، جبکہ ملکی سطح پر تیار کیے گئے ملٹری ڈرونز استعمال نہیں کر رہا کیونکہ بھارتی ساختہ یہ ڈرون قابل اعتماد نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنی افواج کو ملکی ساختہ ڈرونز کے بجائے امریکی ڈرونز سے لیس کرنے جارہا ہے۔امریکی ساختہ یہ ڈرون سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور انتہائی خطرناک ہتھیاروں سے لیس بھی۔
Chinese Military Drones

حال ہی میں چین نے بھارت کو واضح طور پر بتادیا تھا کہ وہ بے شک امریکہ سے ڈرون حاصل کرلے مگر چین کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ یاد رہے چین اس وقت دنیا کے بہترین ڈرونز بنا چکا ہے۔ اور دنیا میں سب سے زیادہ ڈرون بنانے والا ملک بھی چین ہی ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …