Home / Pakistan Navy / پاکستان نیوی چین سے جدید فریگیٹس خریدے گی

پاکستان نیوی چین سے جدید فریگیٹس خریدے گی

 پاکستان نیوی چین کے “Type 054A” فریگیٹس خریدے گی.

پاک نیوی کے ایک کمانڈنگ آفیسر نے بتایا ہے کہ پاک نیوی چینی ساختہ”Type 054A” فریگیٹس اپنی فلیٹ میں شامل کرے گی۔ اور ان فریگیٹس کی کانفیگریشن ہماری مرضی سے کی جائے گی۔

یہ فریگیٹس پاکستان نیوی کے دفاع میں اہم ترین ہتھیار ثابت ہوں گے یہ پوری طرح سے چین میں تیار ہوتے ہیں، روس جیسا ملک بھی ان فریگیٹس کی کارکردگی سے اس قدر متاثر تھا کہ اپنی نیوی کو ان فریگیٹس سے لیس کرنا چاہتا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کے 2015 تک روس کا چین سے معاہدہ طے پا جائے گا مگر پھر روس کی طرف سے یہ ارادہ موخر کر دیا گیا۔یہ فریگیٹس چینی نیوی کے علاوہ تھائی لینڈ اورملائشیا کی نیوی بھی استعمال کرتی ہیں۔

ان جدید فریگیٹس کی کارکردگی پر بات کی جائے تو ان فریگیٹس کو بہترین راڈاروں، سنسرز ،میزائلوں، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور طاقتور انجن سے لیس کیا گیا ہے، ان فریگیٹس کی رینج تقریباً 14862 کلومیٹر ہے، جو کہ پاکستان نیوی کی دفاعی ضروریات کے عین مطابق ہے۔
Pakistan Type 054A

ان جدید فریگیٹس پر لگے ریڈاروں میں “Type 382 3D Phased Array Radar” جو سطح سمندر پر اور فضائی نگرانی کرتا ہے،اور اس کی رینج تقریباً 250 کلو میٹر سے زیادہ ہے, ‏ ان فریگیٹس پر نصب دوسرا لانگ رینج ریڈار “Type 360” ہے، یہ ریڈار بھی سطح سمندر پر اور فضائی نگرانی کرتا ہے، اس ریڈار کی رینج بھی 250 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

ان فریگیٹس پر نصب تیسرا جدید ریڈار “Type 344” ہےجو کہ فائر کنٹرول ریڈار ہے، اس ریڈار کی رینج اور باقی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ان فریگیٹس پر نصب چوتھا ریڈار “Type 345” ہے، یہ ریڈار بھی فائر کنٹرول ریڈار ہے، جو کہ سمندر سے فضا میں مار کرنے والے “HQ-7” شارٹ رینج میزائل کو گائڈ کرتا ہے۔ اس ریڈار کی رینج تقریباً 30 کلومیٹر ہے۔اس کے علاوہ ان فریگیٹس پر دو نیویگیشن ڈار بھی موجود ہوتے ہیں۔

ان فریگیٹس کے نچلے حصے میں دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے جدید سونار” H/SJG-206 Towed Array Sonar” لگا ہوتا ہے۔

ان فریگیٹس پر بہترین الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب کیا گیا ہے جس میں “Type 922-1” ریڈار وارننگ ریسیور، “Electronic Countermeasure” جو کہ دشمن کے ریڈاروں اور میزائلوں کو دھوکا دینے کے کام آتا ہے، اور “Electronic Signals Intelligence” کا نظام شامل ہے.
Pakistan Navy New Frigates

ان فریگیٹس پر موجود ہتھیاروں میں سمندر سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ” HQ-16″ جس کی رینج 75 کلومیٹر ہے،اینٹی سب میرین راکٹ لانچر” Yu-8″ اینٹی شپ C-803 کروز میزائل،مختلف نوعیت کی آٹومیٹک گنز، اینٹی سب میرین وارفیئر سسٹم، تورپیڈوز، شامل ہیں۔ان فریگیٹس کے پچھلے حصے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

پاک نیوی اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ نے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلوں …