Home / News / بھارتی فوجی خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث مرنے لگے

بھارتی فوجی خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث مرنے لگے

بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد بغیر کسی جنگ میں حصہ لیے خودکشیوں، بیماریوں اور حادثات کے باعث مرنے لگی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ہر سال 2 بٹالین کے برابر فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی، بیماری اور حادثات کے سبب بھارتی فوج کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان گنوانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 16 سو سالانہ ہوگئی۔ یہ تعداد میدان جنگ اور مختلف آپریشنز میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔

بھارتی آرمی چیف بین روات کا کہنا ہے کہ ہرسال 2 بٹالین جتنے فوجیوں کا مرنا تشویش کی بات ہے

سنہ 2014 سے اب تک بھارت کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے 6 ہزار 5 سو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا تھا۔

تیج بہادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجیوں کو مناسب خوراک نہیں دی جارہی اور اکثر انہیں رات کو بھوکا سونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے میں مشکل کا شکار ہیں۔
Indian Soldiers Problems

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔

گویا بھارت میں صرف فوجیوں میں ہی نہیں بلکہ عام افراد میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذہنی امراض کا شکار افراد میں سے ڈپریشن کے تقریباً 50 فیصد مریض بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …