Home / Pakistan Army / پاکستان نئے میزائلوں کے تجربات کرنے کیلئے تیار

پاکستان نئے میزائلوں کے تجربات کرنے کیلئے تیار

پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں وقفے وقفے سے کی طرح کے میزائلوں کے تجربات کرے گا۔
یہ تجربات آیندہ چند ہفتوں میں شروع ہو سکتے ہیں اور وقفے وقفے سے کی میزائل کے تجربات کیے جائیں گے۔
Pakistan ICBM

پاک فوج کی ہمیشہ اولین ترجیح پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا نا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان آرمی نے پاکستان کے دفعہ میں سب سے زیادہ اہمیت ایٹمی پروگرام اور جدید میزائل ٹیکنالوجی پر دی، اس وقت پاکستان کے پاس ہر وہ ہتھیار اور میزائل موجود ہیں جو ناصرف بھارت کو راکھ میں بدل سکتے ہیں بلکہ اسرائیل کا نام و نشان دنیا سے مٹا سکتے ہیں۔

اس وقت بھارت اور امریکہ پاکستان اور چین کے خلاف انتہائی خوفناک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت امریکہ انتہائی جدید ہتھیار بھارت کو فراہم کر رہا ہے، جبکہ بھارت کی بے چینی بھی دیکھی جا سکتی ہے کہ وہ کب انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا۔

امریکہ اور بھارت کے جنگی منصوبوں کی وجہ سے اس خطے کے حالات خطرناک تک خراب ہوتے دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ پاک چین کی اقتصادی راہداری امریکہ اور بھارت اپنے مفاد میں نہیں سمجھتے اور یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کو نقصان پہنچانے کیلئے دونوں ممالک متحد ہیں۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 2018 میں نئی جنگی حکمت عملی اپنائے گا، یہ حکمت عملی ایسی ہو گی کہ افغانستان اور پاکستان کے بارڈر کے نزدیک زبردست فوجی کارروائیاں ہوں گی جو کہ آج تک نہیں کی گئیں, اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ مستقبل میں امریکی فوج پاکستان کے اندر جہاں چاہے گی کارروائی کرے گی۔ انہی حالات کو سمجھتے ہوئے پاکستان آرمی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ مزید جدید میزائلوں کے تجربات کیئے جائیں۔

پاکستان کے پاس اس وقت اسرائیل تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل موجود ہیں, جو کہ منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان مزید جدید نوعیت کے میزائل اپنے دفاع میں شامل کرنا چاہتا ہے, ان نئے میزائلوں میں زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے ایم ۔آئی ۔آر ۔وی میزائل بھی ہو سکتے ہیں۔

بیلسٹک میزائل تین قسم کی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہوتے ہیں, پاکستان کے پاس ابابیل میزائل جو کہ ایم ۔ آئی ۔ آر۔ وی ہے, سے پہلے دو طرح کی ٹیکنالوجیز کے میزائل موجود تھے۔ جن میں ایم ۔ آر ۔ای ۔ وی (ملٹیپل ری انٹری وہیکل) اور ایم ۔ اے ۔ آر ۔ وی ( مینوور ایبل ری انٹری وہیکل) شامل ہیں ۔
Pakistan new Missiles

اب الحمداللہ پاکستانی سائنسدان تینوں قسم کے جدید اور انتہائی پیچیدہ نظام پر مشتمل یہ میزائل بنا رہے ہیں۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر پاکستانی سائنسدان یہ تینوں قسم کے میزائل بنا سکتے ہیں تو یقیناً بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی بنا چکے ہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …