Home / Pakistan Army / بھارت کو پاکستان کے خلاف کاروائی کیلئے کون اکسا رہا ہے؟

بھارت کو پاکستان کے خلاف کاروائی کیلئے کون اکسا رہا ہے؟

امریکہ دنیا کا خود غرض اور شاطر ترین ملک ہے اور دنیا میں جتنی بھی دہشت گردی اور فسادات ہوتے ہیں امریکہ اس میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہوتا ہے، اور دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو جائے تو اس ملک سے زیادہ تکلیف امریکی حکام کو ہوتی ہے، اب یہاں سے ہی اندازہ لگا لیں کے افغانستان میں امریکہ کا کیا کردار ہے۔
American Military In Afghanistan

پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد امریکہ ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہا کہ کسی طرح پاکستان کے ایٹمی اثاثے تلف کیے جائیں یا پھر پاکستان انھیں ہمارے حوالے کر دے، اور امریکہ اسی مشن کے تحت افغانستان میں آیا مگر چونکہ پاکستان آرمی امریکی سازشوں سے خوب واقف ہے، نے اپنے ایٹمی ہتھیار انتہائی محفوظ جگہوں پر منتقل کر رکھے ہیں تاکہ ان ہتھیاروں تک کسی دوسرے کی رسائی ممکن نہ ہوسکے۔

امریکہ اور بھارت جانتے ہیں کہ اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ایٹمی ہتھیار ہیں اور پاکستان ان ہتھیاروں کی رینج اور تعداد میں تیزی سے اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ مگر امریکہ کے افغانستان میں آنے کے بعد بھی امریکہ کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی جاسوسی میں دس فیصد بھی کامیابی نہیں مل سکی۔
Pakistan Nuclear

امریکہ اس حوالے سے خود اقرار کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی جاسوسی میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں حاصل کر سکے، امریکہ یہ بھی جانتا ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں مکمل طور پر نہیں جان سکے گا کیوں کہ آئی- ایس- آئی امریکہ کے اس مشن میں زبردست رکاوٹ ہے۔

اب امریکہ کے پاس صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر منصوبے کے تحت پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کیا جائے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ امریکہ یہ بات جانتے ہوئے بھی کے اس خطے میں عدم توازن بھر سکتا ہے امریکہ بھارت کو خطرناک ترین ہتھیار فراہم کرنے میں لگا ہوا ہے۔ یہی بات ہے کہ امریکہ کی شہہ پر بھارتی ایئر چیف نے پہلی بار ہمت دکھا کر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی۔
IAF Threatens Pakistan

اس وقت امریکی ماہرین بھارت کو قربانی کا بکرا بنانے میں تیزی سے مصروف ہیں، امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان تباہ ہوا تو وہ دشمن کو بھی لے ڈوبنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا اپنا مقصد بھارت کے ذریعے حاصل کیا جائے تاکہ جوابی وار میں بھارت تباہ ہو امریکا نہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …