Home / Pakistan Army / دھرنے کے حوالے سے سپہ سالار کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

دھرنے کے حوالے سے سپہ سالار کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

فیض آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے پاکستان کے سپاہ سالار جنرل قمر جاوید باجودہ نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں سپاہ سالار نے انکو مشورہ دیا ہے کہ ختم نبوت میں ترمیم کی غلطی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے اور انکو سزا دی جائے۔

سپاہ سالار نے مزید کہا کہ عوا م پاک فوج سے محبت کرتی ہے کاروائی کیسے کر سکتے ہیں؟ پاک فوج سے عوام کی محبت پاک فوج کا قیمتی اثاثہ ہے۔

سپاہ سالار نے نجی چینلز کو بھی بحال کرنے کی تجویز دی ہے۔

سپاہ سالار نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک فوج عوام کے جذبے کی قدر کرتی ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی سزا دی جائے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپاہ سالار کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے اور نجی چینلز کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …