Home / Pakistan Air Force / جے ایف سترہ بلاک 2 طیاروں میں خاص تبدیلیاں

جے ایف سترہ بلاک 2 طیاروں میں خاص تبدیلیاں

پاک فضائیہ اپنے جے ایف سترہ لڑاکا طیارے اپگریڈ کر رہی ہے، بلاک 1 طیاروں کو بلاک 2 پر اپگریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ نئے بنائے جانے والے جے ایف سترہ طیارے بلاک 2 بنائے جا رہے ہیں۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں سالانہ پچیس طیارے بنائے جا سکتے ہیں جبکہ سولہ طیارے بنائے جا رہے ہیں اور ہر سال یہ سولہ طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہوتے ہیں، کامرہ میں پہلے بلاک 1 طیارے تیار کیے جاتے تھے جنہیں اب تیزی سے اپگریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ نئے تیار ہونے والے لڑاکا طیارے پہلے سے ہی اپگریڈڈ ہوں گے۔
jf 17Block 2 dual racks

اطلاعات کے مطابق جے ایف سترہ طیاروں کو امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں جتنا جدید بنایا جا رہا ہے، سابقہ ائر مارشل اور دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کے مطابق پاکستان کے جے ایف سترہ لڑکا طیارے امریکی ساختہ ایف طیاروں کے ہم پلہ ہیں، پاکستان کا ان طیاروں کو بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ کسی دوسرے ملک سے لڑاکا طیارے نہ خریدنے پڑیں۔

پاک فضائیہ نے نئے بنائے جانے والے بلاک 2 طیاروں میں خاص تبدیلیاں کرنا شروع کر دی ہیں، جن میں کم وزنی ائیر فریم یعنی ” نئے تیار ہونے والے طیاروں کے ائیر فریم کو ہلکا بنایا جا رہا ہےاور ” Dual Racks” کی سہولت شامل ہوگی. ہلکے ائیر فریم کی وجہ سے طیارے کی کارکردگی پہلے سے بھی بہتر ہوجائے گی اور طیارہ زیادہ وزن اٹھا سکے گا،

جبکہ ” Dual Racks” کی مدد سے بلاک 2 طیارہ ایک “پر” کے نیچے فیول ٹینک کے علاوہ دو لمبے فاصلے تک اور ایک کم فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لے جا سکے گا۔
Jf 17 Up gradation

زیادہ ہتھیار لے جانے والے لڑاکا طیاروں کو فضا میں ایندھن بھرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ ایسے طیارے زیادہ دیر تک اپنے مشن میں مصروف رہتے ہیں بنسبت کم ہتھیار لے جانے والے طیاروں کے، کیونکہ زیادہ ہتھیاروں والے طیارے ” بقیہ ہتھیار” بھی بغیر زمین پر آئے فضا میں ایندھن بھر کر دشمنوں پر فائر کر سکتے ہیں۔

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …