Home / International / ایٹمی حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے گائیڈ لائنز

ایٹمی حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے گائیڈ لائنز

آج کے دور میں انسان کو جس سب سے خوفناک غیرفطری آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ ہے ایک ایٹمی حملہ، اگر آپ کے شہر پر ایٹم بم گرا دیا جائے توبھی آپ زندہ بچ سکتے ہیں، وہ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں اس تحریر میں ایٹمی حملے کا خطرہ کہاں ہے؟ دنیا میں اس وقت پندرہ ہزار کے قریب ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جن ممالک میں ایٹمی حملے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے وہ یہ ہیں۔
جنوبی کوریا، شمالی کوریا، پاکستان، بھارت اسرائیل، ایران، اس کے علاوہ روس اور امریکہ بھی ایٹمی جنگ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

دارلحکومت اہم فوجی چھاؤنیاں اہم شہر اور زیادہ آبادی والے علاقے ایٹمی حملوں کا اولین نشانہ ہیں،خود کو اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے ان اہم تعبیر پر ضرور عمل کیجئے۔

حالات پر نظر
ایٹمی حملہ جنگ میں ہمیشہ آخری آپشن ہوتا ہے اپنے ملک اور بین الاقوامی معاملات سے خود کو باخبر رکھیں اور کسی جنگ کی صورت میں پیشگی تدابیر تیار رکھیں۔

پناہ گاہ
آپ ایٹمی حملے اور اس کے اثرات سے صرف اس صورت میں ہی بچ سکتے ہیں، اگر آپ کے پاس ایک مضبوط اور محفوظ پناہ گاہ موجود ہو، بہترین پناہ گاہ زمین سے کم از کم دس فٹ نیچے تہہ خانے کی صورت میں ہو سکتی ہے، زمین پر بھی پناہ گاہ بنائی جاسکتی ہے تاہم وہ تابکاری کو مکمل طور پر نہیں روک سکے گی، زمین پر بنائی جانے والی پناہ گاہ امارتی پتھروں سے بنائی جانی چاہیے، اگر عام اینٹیں اور کنکریٹ کا استعمال کرنا ہو تو کم از کم پانچ پرتیں لگائی جائیں۔
How To Survive In Nuclear War Urdu

سامان
اپنی پناہ گاہ میں اتنا سامان ہمہ وقت سٹور رکھیں جو کم سے کم تین ہفتوں کے لیے کافی ہو، سامان کی تفصیل۔۔
1: ٹن پیک کھانا جس میں گوشت شامل نہ ہو بلکہ سبزیاں، پھل اور بینز وغیرہ ہوں تاکہ فوڈ پوائزننگ کی اضافی مصیبت سے بچا جا سکے۔
2: ڈسٹلڈ یا منرل واٹر کی بوتلیں۔
3: پانی کا ایک بڑا ٹینک جو نہانے وغیرہ کے کام آئے.
4: ایک ریڈیو “آپ کا موبائل تابکاری کے پہلے جھٹکے کے بعد ناکارہ ہوجائے گا لہذا موبائل کے آسرے پر نہ رہا جائے”۔
5: کپڑوں کے کم از کم 2 سے 3 اضافی جوڑے
6: کتابیں جو کئی دن زیرزمین گزارنے میں معاون ثابت ہوگی۔
7: فرسٹ ایڈ کٹ
8: ادویات جن میں بخار، سر درد، جسم درد کی گولیاں، سلیپنگ پلز وغیرہ۔
9: بیٹریاں یا بیجلی کا متبادل انتظام جیسے کہ ٹارچ غیرہ۔

پوٹاشیم آیوڈائیڈ کی گولیاں “دھماکے کہ اول دن استعمال کریں”، پنسلین پوٹاشیمسیفیٹک اینٹی – سیپٹک سپرے ۔

ایٹمی حملے کے فوراً بعد زندہ بچ جانے کا پہلا اصول اپنے ہوش و حواس کو قابو اور دماغ کو حاضر رکھنا ہے، ایٹمی حملہ ہونے کے ایک سیکنڈ کے اندر اندر زوردار دھماکا سنائی دے گا، اور فوراً ایک “مشروم” کی شکل کا کئی میل اونچا دھویں کا طوفان نظر آئے گا، فوری طور پر سمجھ جائیں کہ یہ ایک ایٹمی حملہ ہے۔
How To Survive In Nuclear War in Urdu

بچنے کی جدوجہد
ایٹمی تباہی کے تین مراحل ہیں ابتدائی دھماکہ فال آؤٹ تابکار طوفان،
اگر تو ایٹمی وارہیڈ آپ کی لوکیشن کے ڈیڑھ دو میل کے اندر اندر گرایا گیا ہے تو فوراً کلمہ پڑھ لیں اور بیٹھے ہیں تو کھڑے ہو جائیں، اگلے 3 سیکنڈز کے اندر اندر آپ کا وجود بھاپ بن کر اڑ جائے گا، اگر آپ ایٹمی حملے کی لوکشن سے ڈیڑھ دو میل دور رہے تو آپ بچ سکتے ہیں۔

پہلا دھماکہ سنائی دینے کے بعد آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ پانچ سیکنڈ ہیں، دھماکے کی مخالفت سمت میں کسی بھی ٹھوس چیز، دیوار یا کسی گہری جگہ پہنچیں اور زمین پر الٹے لیٹ جائیں، اپنے دونوں ہاتھ سر پر رکھتے ہوئے کانوں کو ڈھانپ لیں اور ٹانگیں کراس کر لیں، اسی دوران ایک اور زور دار دھماکہ سنائی دے گا جو کہ پہلے دھماکے سے سو گنا طاقتور ہوگا اور شدید زلزلہ پیدا کرے گا، مبارک ہو “ابتدائی دھماکے سے بچ نکلے”, دھماکہ سنائی دینے کے دو سے تین سیکنڈ بعد اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی پناہ گاہ کی طرف بھاگیں۔
Safe Place From Nuclear

فال آؤٹ
پہلے دھماکے میں جو سینکڑوں امارات دعا بن کر اڑ گئی تھی اور ان کا ملبہ بارش کی صورت میں برسے گا اور ساتھ ہی تابکاری سے بھرے ” الفا پارٹیکلز” کی بارش بھی شروع ہو جائے گی, دھماکے کی طرف ہرگز مت مڑ کے دیکھیں اور فال آؤٹ میں گرتی چیزوں سے بچنے کی کوشش کریں، اگر آپ صحیح سلامت پناہ گاہ تک پہنچ گئے تو مبارک ہو فال آوٹ سے بھی بچ نکلے، پناہ گاہ میں داخل ہوتے ہیں ایک لمحہ ضائع کی بغیر اپنا سارا لباس اتار دیں، کیونکہ فال آؤٹ کے دوران یہ بڑی مقدار میں “الفا پارٹیکلز” چوس چکا ہوگا، اس کے بعد اگر آپ زخمی ہیں تو خود ابتدائی طبی امداد لیں اور اگر سہی سلامت ہیں تو غسل کرلیں تاکہ “فال آؤٹ” کے بچے کھچے اثرات سے ہر ممکن حد تک بچا جا سکے.
How To Survive in Fallout

اب زمین پر ہر طرف تابکاری کا طوفان ہے اور آپ کو پناہ گاہ میں کئی دن تک رہنا ہے۔ یاد رکھیں۔۔
کم سے کم کھائیں، جیتنا ممکن ہو سکے سو کر وقت گزاریں، ریڈیو سنتے رہیں اور باہر کے حالات سے باخبر رہیں، اپنی ہمت بحال رکھیں کیونکہ اگلے چند دن میں آپ “ریڈیو ایکٹیو سکنس” کا شکار ہو سکتے ہیں جس میں آپ کو تیز بخار، گھٹن اور الٹیاں ہو سکتی ہیں، اس دوران اپنے پاس موجود ادویات کو استعمال کریں۔

دھماکے کے زیادہ سے زیادہ 5 دنوں بعد امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے کے آپکے علاقے میں پہنچ جائیں گے، ریڈیو سنتے رہیں اور جب آپ کو یقین ہو جائے کہ آپ کے علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں تو باہر نکل کر قریب ترین امدادی کارکن سے فوری رابطہ کریں تاکہ آپ کو تابکاری کے علاقے سے فوری طور پر نکالا جاسکے،اگر کوئی امدادی ٹیم آپ تک نہ پہنچ سکے تو بیس دن بعد پناہ گاہ سے نکلیں، اب تک تابکاری کا طوفان تھم چکا ہوگا۔

زندگی کی طرف سفر
پناہ گاہ سے نکلتے ہیں ممکن ہے کہ آپ کو پہلا احساس یہی ہو کے لاکھوں میں سے صرف آپ ہی زندہ بچے ہیں، اب جس قدر جلدی ممکن ہو علاقہ چھوڑ دیں۔اللہ پاک سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین۔

Share This

About yasir

Check Also

ترکی کا امریکہ کو بھرپور جواب – ترک معاشی جنگ اور آئی فون

ترکی میں لاکھوں لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں. آئی فون بڑی تعداد میں امریکہ …