Home / News / کلبھوشن یادیو سے اہلیہ کی آخری ملاقات – پھانسی قریب

کلبھوشن یادیو سے اہلیہ کی آخری ملاقات – پھانسی قریب

حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان میں آکر شوہر سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔

کچھ لوگ حکومت کے اس فیصلے سے نالاں نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت کلبھوشن یادیو کی واپسی کا راستہ ہموار کر رہی ہے، جبکہ ایسا ہرگز نہیں,کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی ملٹری کورٹ نے موت کی سزا سنا رکھی ہے اور وہ سزا پوری ہو کر رہے گی۔

پاکستان میں ایک عرصے سے عدالتیں انصاف دینے سے قاصر رہی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آرمی نے ملٹری کورٹس قائم کی تھیں، تاکہ دہشت گردوں کو سزائیں دی جا سکیں، ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ملٹی کورٹ سے سنائی گئی سزا کو نظر انداز کرکے بھارت کے اس بڑے دہشت گرد کو واپس بھارت بھیج دیا جائے؟

پاکستان کلبھوشن سے اس کی اہلیہ کی آخری ملاقات کروانے جا رہا ہے جیسے کہ پھانسی سے پہلے مجرم سے اس کے گھر والوں کی ملاقات کروائی جاتی ہے، حالات سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان آرمی نے فیصلہ کرلیا ہے 2018 شروع ہونے سے پہلے ہی اس بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو لٹکا دیا جائے۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …