Home / Pakistan Army / پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم اور بھارتی الزامات

پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم اور بھارتی الزامات

آپ سب نے پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کا نام تو سنا ہوگا، بارڈر ایکشن ٹیم پاکستان کی ایک فوجی یونٹ ہے جسے خاص ٹریننگ دی جاتی ہے، اس یونٹ کی ذمہ داری یہ ہے کہ ایل او سی پر دشمن کی طرف سے کیے گئے حملے یا کروائی کا فوری طور پر جواب دے۔
Pakistan SSG Commandos

بارڈر ایکشن ٹیم کا ایک ایک فوجی انتہائی سخت ٹرینینگ پاس کرکے اس ٹیم کا حصہ بنتا ہے اور ہرطرح کی جنگ کے لئے تیار ہوتا ہے، اس یونٹ کی ایک اہم ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اپنے زخمی فوجیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی دینا وغیرہ۔

پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم ہمیشہ سے بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی، بھارتی میڈیا بھی آئے دن اس ٹیم پر کیچڑ اچھالتا رہتا ہے، اور کئی طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں جن میں ایک الزام یہ بھی ہے کہ پاکستان کی باڈر ایکشن ٹیم بھارتی فوجیوں جو کہ ایل او سی پر ڈیوٹی دیتے ہیں کے سر کاٹ کر لے جاتی ہے اور کبھی کبھار بھارتی فوجیوں کو بھی اٹھا لے جاتی ہے۔

دراصل بارڈر ایکشن ٹیم یہ سب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا،
پاکستان آرمی دشمنی میں اس قدر اندھی نہیں کہ انسان کی لاش کی بے حرمتی کرے، یہ صرف اور صرف پاکستان آرمی پر الزام ہے،
پاکستان آرمی اصولوں پر چلتی ہے اور انتہائی پروفیشنل ہے اور اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کے بعد بھارتی فوج کا سپاہی اپنے افسروں کے ناروا سلوک سے تنگ آکر پاکستان بھاگ آیا تھا.
Indian Soldier In Pakistan

جسے پاکستان آرمی نے اپنا مہمان بنا لیا، کئی دن تک وہ بھارتی فوجی پاکستان میں رہا پاکستانیوں کا برتاؤ دیکھ کر وہ بھارتی فوجی بہت متاثر ہوا اور واپس بھارت جانے سے انکار کردیا، مگر بھارتی انتظامیہ نے اس کی واپسی کی درخواست کردی جس کے بعد اس بھارتی فوجی کو پاک فوج کے آفیسر نے اپنی فوج کی طرف سے تحائف دے کر گلے لگایا اور بھارتی انتظامیہ کو یہ کہتے ہوئے حوالے کیا کہ اس سے نرمی اختیار کی جائے مگر بھارتی فوج نے اسے نہ صرف سزا دی بلکہ فوج سے بھی نکال دیا۔

مگر بیوقوف بھارتی میڈیا ایسی رپورٹس بنانے سے پاکستان آرمی کو بدنام کم کرتا ہے اور ایل او سی پر ڈیوٹی پر موجود اپنے کمزور دل سپاہیوں کو زیادہ ڈراتا ہے، کچھ عرصہ پہلے ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس کے مطابق ایل او سی پر موجود بھارتی فوجیوں کی موت زیادہ تر دل کا دورہ پڑنے سے ہوتی ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …