Home / Pakistan Army / پاکستان روس سے” ملٹی رول “ہیلی کاپٹر خریدے گا

پاکستان روس سے” ملٹی رول “ہیلی کاپٹر خریدے گا

روسی کمپنی ” کازن ہیلی کاپٹرز” اپنے نئے ہیلی کاپٹر “کازن انسات” کی پاکستان میں آزمائش کر رہی ہے۔ آزما‏ئش کا مقصد گرمی کی حالت میں ہیلی کاپٹر کی کارگردگی کا اندازہ لگانا ہے۔ “رشین ہیلی کاپٹرز” کمپنی کے ماہرین کا مقصد ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر منفی 45 سے پلس 50 تک کام کر سکے۔ کمپنی کے نما‏ئندوں کے مطابق “انسات” ہیلی کاپٹر مشرق وسطی اور ایشیا کے ممالک کے خریداروں کے لئے پر کشش ہے۔
Ansat Helicopter in Pakistan

پاکستان میں نئے ہیلی کاپٹر کی آزمائش نومبر کے آخر میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد اسلام آباد میں ممکنہ پاکستانی خریداروں کے لئے کانفرنس منعقد کی جائے گی,یہ ہیلی کاپٹر ہر طرح کے مشن میں استعمال کیا جاتا ہے,اس ہیلی کاپٹر کو فوجی سامان کے علاوہ 8 فوجیوں کو بھی منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر میں دو انجن نصب ہیں اور 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے, اسکی قیمت تقریباً 4 ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے, فلحال اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ پاکستان کتنے “انسات”   ہیلی کاپٹرز خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …