Home / International / زومبیز وائرس ایک حقیقت اور ایٹم بم سے کہیں زیادہ خطرناک

زومبیز وائرس ایک حقیقت اور ایٹم بم سے کہیں زیادہ خطرناک

آپ سب ہالی وڈ کی فلمیں اور سیزنز تو دیکھے ہوں گے اور ایسی فلمیں بھی دیکھی ہوں گی جن میں ایک خطرناک وائرس کے پھیلنے سے انسان ذومبیز کی شکل اختیار کرلیتے ہیں،کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سب صرف فلموں تک ہی محدود ہے، مگر ایسا ہر گز نہیں ہے.

‏ ہالی وڈ میں فیوچر دکھایا جاتا ہے وہ پروجیکٹس دکھائے جاتے ہیں جن پر کام ہو رہا ہوتا ہے، جو ہتھیار آج آپ کے سامنے آ رہے ہیں امریکہ کئی سال پہلے اپنی فلموں کے ذریعے دکھا چکا ہے, فلم “World War Z” اور سیزن  “The Walking Dead” تو آپ نے دیکھا ہو گا جس میں ایک وائرس دنیا میں پھیل جاتا ہے اور لوگ خونخوار شکل اختیار کرلیتے ہیں،یہ محض کونسپٹ نہیں ہے یہ وائرس تیار کیا جارہا ہے اور امریکہ تیزی سے اس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔
Zombies virus in urdu
اس کے علاوہ امریکہ اور باقی ترقی یافتہ ممالک جینیاتی انجینرینگ پر بھی کام کر رہے ہیں،حال ہی میں روسی صدر نے کہا ہے کہ”انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے خطرناک ثابت ہو گی،اس ٹیکنالوجی سے بے رحم ترین فوجی بھی پیدا کیے جا سکیں گے”سوچی میں نوجوانوں اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ “تکلیف محسوس نہ کرنے والی اور اپنے کئے پر شرمندہ نہ ہونے والی فوج پیدا کی گئ تو سفاکیت انتہا پر پہنچ جائے گی اور غیرذمہ داری کا ایسا مظاہرہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگا“.

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ وائرس کیوں بنایا جا رہا ہے،یہ وائرس ہتھیار کے طور پر دنیا کی آبادی کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ہتھیار غریب ممالک یا پھر اسلامی ممالک پر استعمال کیا جائے گا، یہ دنیا ایک حد تک انسانوں کو پال سکتی ہے، دنیا کی آبادی کو کم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کئی حربے استعمال کیے جاتے رہے۔چاہے وہ ورلڈ وار 1 ہو یا ورلڈ وار 2, مگر اب دنیا میں کئی ممالک ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں لہذا اب دنیا کی آبادی کم کرنے کے لئے کوئی بھی ملک ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا، کیوں کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے آبادی تو کم ہوجائے گی مگر زمین بھی ناکارہ ہوجائے گی۔

لہذا ایسا ہتھیار استعمال کیا جاسکتا ہے جو دنوں میں انسانیت تو ختم کر دے مگر زمین ویسی کی ویسی رہے تاکہ زمین پر باقی بچے ہوئے انسان زیادہ عرصے تک اسے استعمال کر سکیں۔

فلم “World War Z” سے لیا گیا ایک سین

Share This

About yasir

Check Also

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کی خاطر کیا کچھ کرسکتا ہے۔

پاکستان میں عسکری اور سیاسی قیادت اس بات پر متفق ہیں کہ یمن میں جو …