Home / Pakistan Air Force / پاکستان کے دفاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کا کردار

پاکستان کے دفاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کا کردار

پاکستان کے دفاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کا کردار،

دنیا میں اس وقت اگر کسی ملک کو سب سے زیادہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان ہے،کیونکہ اس وقت پاکستان کے ساتھ ان تین ملکوں کی سرحدیں ملتی ہیں جوک بلواسطہ یا بلاواسطہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کروانے میں ملوث ہیں جن میں بھارت افغانستان اور ایران شامل ہیں۔
Pak india

پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تقریباً آدھی آرمی کو ملک کے اندر ہی سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنے پر لگا رکھا ہے،جبکہ باقی اس وقت پاک بھارت بارڈر کے علاوہ پاک افغان بارڈر پر بھی موجود ہے جو کہ غیر روایتی جنگ لڑ رہی ہے, اس جنگ میں استعمال ہونے والا سب سے بہترین ہتھیار “ڈرون” ہے، اور پاکستان اس ہتھیار کی اہمیت کو سمجھ چکا ہے۔
pakistan latest dron tech

لہذا پاکستان ایر فورس نے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے،اور بہت جلد ایسے ڈرون تیار کرنے کی ٹھان لی ہے جو کہ نا صرف 2 سے زیادہ میزائل لے جا سکتے ہیں بلکہ کئی گھنٹے تک لگاتار پرواز کر سکتے ہیں، جیسے کہ چین کا بنایا ہوا “Wing Loong “نامی ڈرون میزائلوں سمیت لگاتار 20 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے،
اس کے علاوہ چینی ساختہ “CH-5 “ڈرون نہ صرف ایک وقت میں 16 میزائل لے جاسکتا ہے بلکہ 120 گھنٹے تک لگاتار پرواز کرسکتا ہے.
CH-5 Drone

پاکستان اس وقت خفیہ طور پر چین سے”Wing Loong” ڈرون کی ٹیکنالوجی حاصل کرکے اسے اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق تیار کر رہا ہے، اگر پاکستان “CH-5” جیسے ڈرون ملکی سطح پر تیار کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہو جائے گا،جو فوج پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر بھیجی ہوئی ہے 80 فیصد فوج واپس آسکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج میں قیمتی جانی نقصان بہت کم ہوگا۔
Wing Loong Pakistani Drone

پاکستان ائیر فورس امریکہ کی طرح اپنے بارڈر کی نگرانی جدید ڈرونز کی مدد سے کر سکے گی اور ضرورت پڑی تو میزائل بھی داغا جا جاسکتا ہے،اس وقت پاکستان کو اس ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بھارت نہ صرف ایل-او-سی پر کشیدگی برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ افغانستان سے مل کر افغانستان کے بارڈر کو استعمال کرکے دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل کرتا ہے، بھارت کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان اپنی زیادہ سے زیادہ فوج پاک افغان بارڈر پر لے جائے۔
pakistan New Drone

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …