Home / News / مستقبل کا نیوکلیئر گروپ روسی ساختہ فوجی لباس

مستقبل کا نیوکلیئر گروپ روسی ساختہ فوجی لباس

 ٹیکنالوجی کی دنیا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس شعبہ میں یہ عمل کبھی رکنے والا نہیں ہے وہ ہے عسکری ٹیکنالوجی،رواں سال روس نے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے ایک بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے،جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں جنگوں کے حوالے سے روس کیا سوچتا ہے،روس کے سرکاری ادارے “Rostec” نے ایک ایسا “Exoskeleton” یعنی ایک خاص لباس تیار کر لیا ہے جو نا صرف دیکھنے شاندار ہے بلکہ زبردست خصوصیات کا حامل ہے،

ایسے فوجی لباس اکثر ہم کمپیوٹر گیمز میں دیکھتے ہیں یا پھر ہالی ووڈ کی فلموں میں مگر روس نے اصل میں یہ لباس تیار کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے،کیونکہ یہ لباس جس فوجی نے پہنا ہوتا ہے ایٹمی دھماکہ ہونے کے باوجود وہ فوجی محفوظ رہ سکتا ہے، یعنی جوہری حملے کے بعد تابکاری پھیلانے والے مادے بھی اس لباس کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، یہ ایک زبردست ایجاد ہے۔
 یہ لباس فلحال روس نے اپنی فوج کے حوالے نہیں کیا ہے، روس کے مطابق یہ لباس 2020 کے بعد وہ اپنی فوج کے حوالے کرے گا،
اس وقت بہت سے ممالک ایٹمی حملے کے بعد تابکاری سے بچنے کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں یا پھر کر چکے ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ سمیت پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …