Home / International / روسی بلیسٹک میزائل شیطان دوم سے امریکا پریشان

روسی بلیسٹک میزائل شیطان دوم سے امریکا پریشان

روس کے بلیسٹک میزائل شیطان دوم نے امریکا کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے، یہ میزائل 6213 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید دور کا یہ اسلحہ کسی بھی طرح کے میزائل شکن نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پورے کے پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روس اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل شیطاندوم کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے، جوہری اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کا حامل یہ میزائل 6213 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر 2009 سے کام جاری تھا تاہم اب یہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس میزائل کو RS-28 Sarmat کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔جدید دور کا یہ اسلحہ کسی بھی طرح کے میزائل شکن نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پورے کے پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔
روسی فوج کے مطابق، یہ میزائل 40 میگاٹن کا جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ہیروشیما اور ناگاساگی کو تباہ کرنے والے ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …