Home / Pakistan Air Force / پاک فضائیہ کے دو انتہائی اہم ہتھیار H-4 Sow اور H-2 Sow

پاک فضائیہ کے دو انتہائی اہم ہتھیار H-4 Sow اور H-2 Sow

“H-2 Sow” اور “H-4 Sow” دو پاکستانی ساختہ جدید ترین گائیڈڈ گلائیڈ بم ہیں جنہیں لڑاکا طیاروں سے استعمال یعنی فائر کیا جاتا ہے ، یہ بم فضا سے زمین پر مار کرتے ہیں ان دونوں بموں کو پاکستان کے ادارے “Nescom” نے پاک فضائیہ کی مدد سے بنایا ہے.

 “H-2 Sow” کی رینج 60 کلو میٹر ہے جب کہ “H-4 Sow” ایک سو بیس کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے، دونوں بموں کا گائیڈنس سسٹم انتہائی جدید ترین “(Electro-Optical (infrared Homing” ہے، دونوں ہتھیاروں کو مستقبل کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے،دونوں بم اس طرح بنائے گئے ہیں کہ دشمن کے ریڈاروں کو دھوکہ دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 H-2 Sow اور H-4 Sow کو 2003 میں پاکستان کے ہتھیاروں میں شامل کر لیا گیا تھا یعنی پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا تھا،
یہ جدید بم پاکستان کے لڑاکا طیاروں میراج ، جے ایف سترہ بلاک 1 اور بلاک 2 سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ جے ایف سترہ بلاک 3 H-4 Sow بم کو استعمال کر سکے گا۔
H-4 Sow pakistani weapon

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …