Home / News / وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی ٹیسٹ فلائٹ

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی ٹیسٹ فلائٹ

استنبول : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک فائٹر ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی ٹیسٹ فلائٹ لی ہے، انہوں نے اس جدید ترین ہیلی کاپٹر کو حیران کن اور زبردست مشین قرار دیا۔
ترکی میں ہیلی کاپٹر کی ٹیسٹ فلائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترکی کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعت ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ۔انہوں نے حیران کن کامیابیاں حاصل کرنے پر ترک ایوی ایشن انڈسٹری اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی تعریف بھی کی۔
ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج اس کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ترکی کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
اس موقع پر ترک ایوی ایشن حکام کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہیلی کاپٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترک ایئر و سپیس کے سی ای او تیمل کوتیل نے بتایا کہ ٹی 129 ایک کم وزن ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …