Home / News / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ سال اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا پہلا بین الاقوامی دورہ بھی سعودی عرب کا تھا۔ ریاض میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران حرمین شریفین کے تحفظ ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور علاقائی استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …