Home / News / امریکی ڈرون حملہ پاک فوج کی وضاحت

امریکی ڈرون حملہ پاک فوج کی وضاحت

کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی خبریں غلط ہیں جبکہ پا کستان کی حدود میں کوئی بھی حملہ نہیں ہوا۔ آرمی چیف کے افغان دورے کے بعددونوں ممالک کی فورسزمیں تعاون بڑھاہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق افغانستان میں ریزولوٹ اسپورٹ مشن اورافغان فورسزکاآپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن افغان علاقے خوست اورپکتیامیں کیاجارہاہے۔کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی خبریں غلط ہیں، پاکستانی حدودمیں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوااورپاک فوج اپنے علاقے میں مکمل طورپرالرٹ ہے۔ریزولوٹ سپورٹ مشن نے آپریشن کی تفصیلات بروقت شیئرکیں ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں افغانستان میں متعددڈرون حملے ہوئے اور دہشت گردوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …