Home / Pakistan Air Force / ایس ڈی 10 بی وی آر میزائل

ایس ڈی 10 بی وی آر میزائل

یہ ائیر ٹو ائیر لانگ رینج بی وی آر میزائل ہے ۔چائنا نے بی وی آر بنانے کی سر توڑ کوشش 2000 میں ہی شروع کر دی تھی جب ساری دنیا بی وی آر پر منتقل ہو رہی تھی ۔ 2002 میں پہلی بار اسے دیکھا گیا ۔امریکی اور فرانسی بی وی آرز سے تھوڑا بڑا یہ میزائل چائنا کو روس پر ڈیپنڈ ہونے سے آزاد کر گیا ہے ۔ ایس ڈی 10 اس وقت کم و بیش ہر چینی فرنٹ لائن فائٹر پر ہوتا ہے ۔

ایکٹیو راڈار سیکیر یہ میزائل 100 سے 180 کلو میٹر تک مار کرتا ہے ۔ یہ اپنے راڈار کی مدد سے ٹارگٹ کو لوکیٹ کرتا ہے جیسے امریکی امرام ۔ایک میزائل 84 ہزار ڈالر کا ہے ۔ یہ نا صرف جہازوں پر بلکہ سمندر سے اور زمین سے بھی فائر کیاجا رہا ہے ۔یہ 22 کلو میٹر کی بلندی تک جا سکتا ہے اور ماک 4 کی سپیڈ سے چلتا ہے ۔ اس کے نہایت چھوٹے انجن کو لیکویڈ فیول دیا جاتا ہے ۔

پاکستان ائیر فورس کی لیمیٹڈ بی وی آر کیپیبلٹی کئی سال سے تھی جسے مکمل کرنے کے لیے اور جے ایف 17 کو بی وی آر بنانے کے لیے پاکستان اس کا انتخاب کیا تھا ۔ پاکستان اس میزائل کا پہلا کسٹمر ہے اور پاکستان 800 ایس ڈی 10 میزائل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ پاکستان کے جے ایف-17 فلیٹ کا مین میزائل ہے ۔ یہ ایک ریلائیبل میزائل ہے جس کے سیکیور کوڈز دشمن کو ملنے کا چانس نہیں نا ہی اس پر پابندیوں کا امکان ہے ۔پاکستان ائیر فورس کے ورکنگ ہارسز کو ایس ڈی 10 پر رکھنے سے پاکستان ائیر فورس کو اس کی وجہ سے امرام سودے میں بھی آسانی ہوئی تھی ۔

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …