Home / News In Urdu / لیزر گائڈڈ بم پیووے فیملی کا کردار

لیزر گائڈڈ بم پیووے فیملی کا کردار

جس طرح مارک سریز کے بموں کو جے ڈام بنایا گیا تھا اسی طرح اس میں تبدیلیاں کر کے لیزر گائڈڈ بم بنائے گئے جنہیں ایل جی بی پیووے کہا جاتا ہے ۔ اس فیملی کے 7 ممبر ہیں

GBU-10 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-12 Paveway II
227کلو گرام
GBU-16 Paveway II
454 کلو گرام
GBU-22 Paveway II
227 کلو گرام
GBU-24 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-27 Paveway II
907 کلو گرام
GBU-28 Paveway II
بنکر بسٹر
یہ وزن اور حجم کے حساب سے ہیں جو مختلف پلیٹ فارمز سے استعمال ہوتے ہیں ۔ جنگ میں جدیدیت نے پن پوائنٹ ٹارگٹ ہٹ کرنے کے لیے جو ایجادات ہوئی ان میں لیزر گائڈڈ ایک نہیایت اہم ہتھیار ہے ۔ اس سسٹم میں جہاز ٹارگٹ پر لیزر بیم کا استعمال کرتا ہے اور بم کو لانچ کر دیتا ہے بم کے آگے لگے لیزر گائڈڈ سسٹم سے بم سیدھا اسی جگہ پر جا لگتا ہے جہاں اس کو لیزر بیم سے لاک کیا گیا تھا ۔ اس ٹیکنالوجی سے جنگ میں نا صرف کم سے کم کولیٹرل ڈیمیج ہوتی ہے بلکہ نشانہ صحیح لگنے سے مزید بمباری کی ضرورت نہیں رہتی ۔ کوسٹ ایفیکٹیو سسٹم کہا جائے گا کہ 10 کی بجائے 2 بم استعمال کر کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بنکر بسٹر کیپیبلٹی کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کہ یہ دشمن کے بنکرز جہازوں کی پارکنگ کے کنکریٹ شیلٹرز اور زیر زمین ایداف ہوں یا آرٹلری یونٹس سب کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نا صرف یہ بلکہ حرکت کرتے ہوئے ٹارگٹس کو بھی نشانہ بناتا ہے ۔

پاکستان ائیر فورس نے سب سے پہلے 80 کی دھائی میں 500 جی بی یو-10 خریدے تھے اور کئی سال تک ان کو سروس میں رکھا ۔ جدید لڑائی میں پاکستان کو جی بی یو -10 کے ساتھ مزید نئے اور بڑے بم خریدنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو پاکستان نے 2005 کے دفاعی سودے میں امریکہ سے 1600 مزید جی بی یو-12 اور جی بی یو 24 خریدے ۔ اسی طرح اس سودے میں 700 عدد بی ایل یو 109 بنکر بسٹر بم بھی شامل تھے ۔ مزید 1000 جی بی یو پاکستان نےمارچ 2010 میں خریدے اور فروری 2011 میں 300 جی بی یو خریدے اس طرح پاکستان کے پاس امریک ساختہ جی بی یوز کی تعداد 3200 ہو گئی ۔جن میں سے 700 بی ایل یو -109 بنکر بسٹر ہیں ۔ اس جدید لیزر گائڈڈ بم کو پاکستان ایف سولہ ایف-7 جہازوں پر استعمال کرتا ہے ۔ اسی طرز کے ایل ٹی سریز کے لیزر گائڈڈ بم چائنا کے بنے جے ایف -17 تھنڈر پر استعمال ہوتے ہیں ۔

بنکر بسٹر لیزر گائڈڈ بم پاکستان ائیر فورس کو ایک ایسی کیپیببلٹی دیتے ہیں جس سے دشمن کی تنصیبات جنگ کے دوران خود کو محفوظ نہیں رکھ پائیں گی ایک ڈیلیوری میں بنکر بسٹر ایک ڈیم یا پاور پلانٹ کو تباہ کر سکتے ہیں یا ایک ائیر پورٹ کو مکمل خاک میں ملا سکتے ہیں ۔ اس خطرناک ہتھیار کو دہشت گردی کے خلاف جنگ مین ہائی ویلییو ٹارگٹس پر بھی استعمال کیا گیا ہے ۔

Share This

About yasir

Check Also

پاکستان آنے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے ایئرکرافٹ کیریئر کا دورہ کیوں کیا۔

امریکہ اپنے ڈومورکے مطالبے پر قائم ہے مگر دھیمے لہجے کے ساتھ، مائیک پومپیو یہ …