Home / Pakistan / اسرائیل پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے

اسرائیل پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے

بھارتی افغانی اور دوسرے دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ملکر ایک ایسی سول فوج تیار کر چکی ہیں جس کا کام یہ ہے کہ پاکستان کی فوج کے آپریشنز کو متنازع قرار دینا اور سنگین الزام لگانا کہ پاکستان کی فوج معصوم لوگوں کو مار رہی ہے شامل ہے۔

دشمن کی تیار کردہ سول فوج کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھائی جائے کہ ہماری فوج ظالم ہے اور ڈالروں کے لئے اپنے ہی شہریوں کو مارتی ہے، دشمنوں کی تیار کردہ اس سول فوج کے بہکاوے میں زیادہ تر وہی لوگ آتے ہیں جن کے خاندان سے کوئی بھی فوج کا حصہ نہیں۔ اور وہ پاکستانی فوج کے اصولوں سے ناواقف ہیں۔

میں پاکستان کی فوج کو اچھی طرح سے جانتا ہوں، پاکستان کی فوج کا ہر سپاہی اپنی شہادت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فوج کا حصہ بنتا ہے، اور شہید وہی ہوتا ہے جو حق پر ہو، فوج کے سپاہی جب کسی آپریشن کی طرف جاتے ہیں تو جانے سے پہلے کلمہ پڑھتے ہیں درود شریف کا ورد کرتے ہیں اور پھر ایک دعا کے بعد اپنے مشن کی طرف نکل پڑتے ہیں، ہر آپریشن کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کرلی جاتی ہے کہ جہاں آپریشن کرنا ہے وہا کتنے دہشت گرد موجود ہیں۔

پاک فوج کی ٹریننگ انتہائی سخت ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچا جائے چاہے وہ نقصان فوج کا ہو یا سولینز کا، ایک وقت تھا جب دہشت گرد پورے پاکستان میں کھلے عام پاکستان کی عوام کو مار رہے تھے سلام ہو اس فوج پر، جس فوج نے حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ چھیڑ دی اور بلآخر دہشتگردی کے ہر نیٹ ورک کو اکھاڑ پھینکا۔

یہ دشت گردی کے نیٹ ورک دشمنوں نے اربوں ڈالر خرچ کرکے بنائے ہوئے تھے مگر فوج نے چند ہی سال میں دشمنوں کی اربوں ڈالر کی انویسٹمنٹ کو ضائع کردیا، اب دشمن کے پاس سوائے اس چال کے کہ پاکستان کی فوج کو بدنام کیا جائے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا،; کیونکہ ہمارے دشمن ہماری فوج سے میدان جنگ میں نہیں لڑ سکتے کیونکہ اس فوج کے پیچھے 22 کروڑ عوام کھڑی ہے، اور میں بڑے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی ساری عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان کے دشمن اگر اس فوج کا مقابلہ کر سکتے ہیں تو صرف اس صورت میں کہ اس 22 کروڑ عوام کے دلوں میں پاکستان کی فوج سے محبت ختم کر دی جائے، اور دشمن اسی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

اگر ہم آج سے چند سال پیچھے چلے جائیں تو آپ کو یاد ہوگا کہ آئی ایس آئی نے پشاور میں ایک کاروائی کی تھی ، اس کاروائی میں ایسے دہشت گرد مارے گئے تھے جن کی پیٹھ پر شیطانی روپ کے ٹیٹو بنے ہوئے تھے، یہ لوگ پاکستانی نہیں تھے، یہ بات بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ جو لوگ اس دن مارے گئے تھے وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے۔

پاکستان کا عام شہری اپنے جسم پر ٹیٹو بناتا ہی نہیں اور خاص طور پر ایسے شیطانی شکلوں والے، یہ دہشتگرد مختلف دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو چلا رہے تھے، مگر آئی ایس آئی اور فوج نے ہمیشہ کی طرح پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں ڈھونڈ نکالا، جس کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع ہوا، یہ لوگ انتہائی زبردست ٹریننگ لے کر پاکستان بھیجے گئے تھے، مگر چند منٹ بھی پاکستان کی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

چند مہینے پہلے پاکستان کی فوج نے ایک غیر ملکی جوڑے کو بچوں سمیت دہشتگردوں سے رہا کروایا تھا ، جس کے بعد غیرملکی میڈیا نے اس جوڑے کا انٹرویو کیا، بازیاب کروایا جانے والے آدمی نے بڑے زبردست انداز میں پاکستان کی فوج کی تعریف کی، اس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاکستانی فوج نے بڑی مہارت کے ساتھ ہمیں محفوظ بھی کیا اور دہشتگردوں کو چند منٹ میں مار دیا۔

اس غیر ملکی کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ایسے مشن یا آپریشن بری طرح ناکام ہوتے دیکھے ہیں، مگر پاکستان کی فوج نے میری فیملی کی حفاظت کرتے ہوئے دہشتگردوں اور میری فیملی کے درمیان آگئی، یوں میری فیملی دہشتگردوں کی گولیوں سے محفوظ رہی اور دہشت گرد پاکستان کی فوج کا شکار ہوگئے۔

وہ پاکستانی جن کے خاندان سے کوئی بھی پاکستانی فوج کا حصہ نہیں، یہ بات جان لیں کہ اگر پاکستانی فوج ایک غیر ملکی جوڑے کو رہا کروانے کے لیے اپنے قیمتی فوجی بھیج سکتی ہے تو اپنے معصوم قبائلیوں پر کیسے گولی چلا سکتی ہے؟ قبائلی لوگ پاکستان کی ایسی فوج ہیں جو ہر وقت پاکستان کے لیے لڑنے کے لیے دستیاب ہیں، یہ قبائلی لوگ افغانستان کی طرف سے ہونے والے حملے کو روکنے کے لیے بہترین فوجی سمجھے جاتے ہیں، پاکستان کو اس طاقت سے محروم کرنے کے لئے افغانستان بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں معصوم قبائلیوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

تاکہ انہیں گمراہ کر کے اپنی ہی فوج کے خلاف کرلیا جائے اور جب افغانستان امریکہ اسرائیل اور بھارت کی فوجیں پاکستان پر چڑھائی کریں تو پاکستان کی فوج پوری قوت سے جواب نہ دے پائے، اس وقت امریکہ بھارت افغانستان اوراسرائیلی فوجیوں کے ذریعے پاکستان پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ افغانستان میں اسرائیلی فوج آ چکی ہے، ادھر منظورپشتین کا ٹولہ اسرائیل زندہ آباد کے نعرے لگا رہا ہے، خفیہ ذرائع سے پاکستان کی افواج کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ اسرائیل کی آبدوزیں بھی بحر ہند کا رخ کر چکی ہیں اور ان کا نشانہ بظاہر ایران ہے مگر حقیقت میں اسرائیل پاکستان کو افغانستان اور سمندر کی طرف سے گھیر رہا ہے۔

یاد رہے اسرائیل پہلے بھی پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹرز تباہ کرنے کی غرض سے بھارت میں اپنی فضائیہ بھیج چکا ہے۔ مگر اس وقت پاکستان نے اسرائیل کا یہ مشن ناکام بنا دیا تھا۔ یوں اب اسرائیل مضبوط دفاعی طاقت اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان سے فیصلہ کن جنگ لڑنا چاہتا ہے۔ منظور پش کی ٹوپی سے متعلق فوج کا کہنا ہے کہ یہ دوسرے ملک کی تیار کردہ ہے۔ جس کے بعد میں نے ذاتی طور پر تجزیہ کیا تو اس ٹوپی پر تھرڈ ٹیمپل بنا ہوا ہے۔ ٹوپی سے متعلق یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے۔ جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

زرداری کی آگسٹا آبدوزوں کی خریداری میں کی گئی کرپشن

1994 میں ملیحہ لودھی کا بھائی عامر لودھی بھٹو فیملی کے فرنٹ مین کے طور …

error: Content is protected !!