Home / Pakistan Army / عالمی اسٹبلشمنٹ اور پاکستان کی فوج

عالمی اسٹبلشمنٹ اور پاکستان کی فوج

عالمی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان

عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اپ جو مرضی نام دیں، امریکہ کہیں، صہیونی یا زائنسٹس کہیں یا نیوورلڈ آرڈر کے ہرکارے۔

یہ پوری دنیا میں اپنے ایک مشترکہ عالمی ایجنڈے کو فالو کرتے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے، عالمی نشریاتی ادارے اور دنیا بھر میں کام کرنے والی سماجی تنظیمیں ان کے لیے کام کرتی ہیں۔

یہ ضرورت کے وقت ممالک کو تباہ بھی کر دیتے ہیں۔ یا براہ راست حملہ کرواتے ہیں یا خانہ جنگی کروا دیتے ہیں۔ تاہم خانہ جنگی یا کسی ریاست کو اپنی ہی عوام کے ذریعے برباد کرنے کا طریقہ زیادہ مقبول و موثر ثابت ہوا ہے۔

اس کا کلیہ بڑا سادہ ہے۔ اقبال نے ایک شعر کہا تھا کہ

فکر ہو اگر خام تو آزادی افکار
قوموں کی تباہی کا ہے ایک بہانہ

“اقبال کا یہ شعر، شیر نہیں بلکہ چیتا ہے”.

کسی قوم کو برباد کرنا ہو تو ان کو اختیار دے دو کہ جس کے جو جی میں آئے کہنا شروع کر دے۔ بس پھر تماشا دیکھو!

خلیج میں سوشل میڈیا کے ذریعہ آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے افکار کی پرچار کی گئی جس نے پہلے احساس محرومی اور پھر بغاوتوں کو جنم دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تین بڑے ممالک برباد ہوکر رہ گئے۔

اب اس کو پاکستان میں آزمایا جا رہا ہے۔

نشانہ ہمیشہ طاقت کا مرکز ہوتا ہے۔ عراق، لیبیا اور شام میں طاقت کا مرکز وہاں کے حکمران تھے اس لیے وہ نشانہ بنے اور ممالک بکھر گئے۔ پاکستان میں طاقت کا مرکز فوج ہے اس لیے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے تمام ہرکاروں کا مشترکہ نشانہ پاک فوج ہے۔

بی بی سی، وائس آف امریکہ، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور پاکستان میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں پاکستان کے خلاف اس جنگ کا حصہ ہیں۔ اور یہ سب ملکر پاکستان میں کن کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ ہر اس شخص کو جو پاک فوج کے خلاف ہو۔

اب اگر آپ عالمی جریدے اور اخبارات اٹھائیں تو پچھلے کئی سال سے وہ نواز شریف کی حمایت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان کے خلاف عالمی اسٹیبلشمنٹ کا سب سے طاقتور مہرہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

نواز شریف معاشی طور پر پاکستان کو خطرناک حد تک کوکھلا کر چکا ہے۔
ادارے تباہ، پانی ناپید، صنعت و ذراعت تباہ، توانائی کے منصوبے تباہ پاکستان عملاً جنریٹر پر چل رہا ہے۔

لیکن اس کا سب سے گھناؤنا کردار فاٹا کے معاملے میں سامنے آیا۔ نواز شریف حکومت نے آئی ڈی پیز کو سنبھالنے اور فاٹا کی تعمیر نو کرنے میں پاک فوج سے قطعاً کوئی تعاؤن نہیں کیا۔ پاک فوج کی جانب سے فاٹا اصلاحات کے عنوان سے ایسی سفارشات پیش کی گئیں جن میں فاٹا کے تمام مسائل کا حل موجود تھا۔

تب اچانک نواز شریف کے دست بازو محمود اچکزئی اور فضل الرحمن اٹھے اور بظاہر “نواز شریف پر زور دے کر” فاٹا اصلاحات کو رکوایا۔

اس کے چند ہی دنوں بعد پی ٹی ایم کی تحریک اٹھی جس نے انہی نقاط پر ریاست اور پاک فوج کے خلاف فاٹا سمیت پاکستان بھر کے پشتونوں کو اکسانا شروع کر دیا۔ اس تحریک کو بی بی سی اور وائس آف امریکہ جیسے نشریاتی اداروں سمیت عالمی اسٹیبلشمنٹ کے تمام ہرکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اور نواز شریف کی بھی.

آپ نوٹ کیجیے پی ٹی ایم پشتونوں کے حقوق کے نام پر افواج اور ریاست کے خلاف نعرے لگا رہی ہے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے لیکن نواز شریف حکومت نے ابھی تک ان سے بات چیت تک نہیں کی۔ کیوں؟
الٹا ان کا دست راست محمود اچکزئی اس تحریک کو لیڈ کر رہا ہے، اور ان کی بیٹی اس کے جلسوں کے لیے کارکن بھیج رہی ہیں۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے تمام ہرکارے ہمیشہ ایک پیج پر ہوتے ہیں۔ آپ کو اسی پیج پر الطاف حسین بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو بیک وقت نواز شریف اور پی ٹی ایم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

آپ کو تمام سماجی تنظیمیں بھی ان کے ساتھ کھڑی نظر آئینگی۔ لبرل دانشور اور پیڈ صحافیوں بھی ان ہی کے طرف دار۔ اور افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت اور انڈیا بھی۔

تمام گستاخان رسول نواز شریف اور پی ٹی ایم کو بیک وقت سپورٹ کرتے ہیں حتی کہ بنگلہ دیشی تسلیمہ نسرین نامی ملعونہ بھی نواز شریف کے حق میں ٹویٹس کرتی ہیں۔

مذہبی سیاسی جماعتوں، ملاؤوں اور ٹی ٹی پی جیسی نام نہاد جہادی تنظمیوں کو یہ بڑی آسانی سے اپنے بس میں کر لیتے ہیں۔ ان کا حال یہ ہے کہ نہ صرف پی ٹی ایم اور نواز شریف کو سپورٹ کررہے ہیں بلکہ پی ٹی ایم کی سپورٹ میں عصبیت کو جائز اور اسرائیلی آرمی زندہ باد والے نعرے کی تاویل بھی کر رہے ہیں۔

پاک فوج ہی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹیڑھی کھیر ثابت ہو رہی ہے اس لیے پاک فوج کے خلاف آپ کا بولا یا لکھا ہوا ایک ایک لفظ وہ سونے میں تولتے ہیں۔

پاکستان کے معاملے میں حق و باطل کا معیار پاک فوج ہی ہے۔ اگر کوئی شخص پاک فوج کو نشانہ بناتا ہے تو نہ وہ پاکستان کا خیر خواہ ہو سکتا ہے نہ اسلام کا۔

تحریر شاہدخان.

فوج مظبوط پاکستان مظبوط
پاکستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک معجزہ

ہمارے نیو کلیئر پروگرام کی تاریخ بڑی دلچسپ ہے۔ 1965 کی جنگ کے بعد فوج …

error: Content is protected !!