Home / Pakistan Air Force / پاک فضا ئیہ کی ترکی کو زبردست پیشکش

پاک فضا ئیہ کی ترکی کو زبردست پیشکش

پاکستان کی ترک فضائیہ کوایوی ایشن اور فوجی تربیت میں مدد اور تعاون کی پیش کش:ترجمان پاک فضائیہ

پاکستان نے ترک فضائیہ کو ایوی ایشن اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش کردی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترکی کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکار نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاجس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔جنرل ہولوسی اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور کی ون آن ون ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق جنرل ہولوسی آکار نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اورپاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جسے مزید وسعت دی جائے گی اور پاک فضائیہ ترکی کو ایوی ایشن اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان کا جے ایف سترہ فائٹر جیٹ پروگرام

اس آرٹیکل میں آپ کو پاکستان کے بنائے ہوئے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر …

error: Content is protected !!