Home / Pakistan / پاکستانی افواج کی راہ دیکھتے کشمیری

پاکستانی افواج کی راہ دیکھتے کشمیری

کشمیر میں آج ہونے والی شہادتوں سے متعلق آپا آسیہ اندرابی صاحبہ کا درد بھرا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچا دیں سری نگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بزدل بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 20سے 22 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاصب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 22 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ،نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

جس پرقابض بھارتی بزدل فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیاں برسائی گئیں دوسری جانب نوجوانواں کےساتھ جھڑپ میں پانچ بھارتی بزدل فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں اطلاعات کے مطابق 70 سے زائد نوجوان جھڑپوں کے دوران زخمی ہوگئے اطلاع کے مطابق سری نگر ، شوپیاں ، کپوارہ ، کولگام، ودیگر ملحقہ علاقوں میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ، جوانوں نے کئی علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔جوانوں نے بھارتی بزدل فوج کو بے بس کردیا۔

خواتین اورسکول کی طالبات بھی باہر نکل آئیں ، ہر طرف آزادی کے نعرے گونج اُٹھے بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان بھارتی گیدڑ فورسز سے جھڑپ کے دوران شہید ہو گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔خیال رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی بزدل فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی بزدل فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی گیدڑ فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

کشمریوں کی شہادت پر حریت رہنما آسیہ اندرابی صاحبہ رو پڑیں اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی گیدڑ فوج کی بدترین دہشت گردی پر حریت رہنما آسیہ اندرابی صاحبہ نے پاکستان کے نام دکھ بھرا پیغام جاری کر دیا نامعلوم مقام سے جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں آسیہ اندرابی صاحبہ نے کہا کہ آج سارا کشمیر لہو لہان ہے کشمیری پاکستان کے نام پر کٹ رہے ہیں آسیہ اندرابی صاحبہ نے کہا کہ بھارتی بزدل فوج کی بندوقوں کے سامنے کشمیری اپنے پاکستان کے نام کو بلند کر رہے ہیں .

مساجد سے پاکستانی نغمے اور ترانے چل رہے ہیں حریت رہنما نے روتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس پرچم کے سائے تلے اب آنا ہے ، اپنے پاکستان کو بچانا ہے کا ترانہ گا رہے ہیں اور بھارتی بزدل فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں . مگر افسوس ہمارا پاکستان خاموش سویا پڑا ہے آسیہ اندرابی نے بے بسی کے لہجے میں پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے کشمیریوں کی شہادت پر ایک دن یوم سیاہ ہی منانے کا اعلان کر دیں.

یاد رہے بھارتی بزدل گیدڑ فوج نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حال ہی میں 22 کشمیریوں کو شہید اور 300 سسے زائد کو زخمی کر دیا ہےشوپیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندوں نے ماؤں کی گودوں کو اجاڑ دیا درجنوں زخمی جو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں کتنے گھروں کو جلا دیا کتنے معصوم بچوں کو انکی آنکھوں سے محروم کر دیا اور کتنے معصوموں کے سر سے انکے باپ کا گھنا سایہ چھین لیا.

یہ آج ہی نہیں ہوا بلکہ گزشتہ ستر سالوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے کشمیری اپنا خون دیتے چلے آ رہے ہیں اور جو پانی کشمیر سے نکل کر پاکستان کے کھیتوں اور کھلیانوں کو سیراب کرتا ہے اس پانی میں میرے کشمیریوں کا خون شامل ہوتا ہے. میری عصمت لٹتی بہنوں کے آنسو بھی شامل ہوتے ہیں اور میرے معصوم بچوں کے نرم و نازک جسم کے ٹکڑے بھی.

میری بوڑھی ماؤں کے آنسو بھی شامل ہوتے ہیں جو ستر سال سے اپنے آنسو ان پانیوں میں شامل کر کے پاکستانی کھیتوں میں بھیج دیتی ہیں کہ انکی فصلوں کو کہیں نقصان نہ پہنچے وہ مسلمان کہیں خوراک کی کمی سے نہ مر جائیں ان کسانوں کی محنت کہیں ضائع نہ ہو جائے.

کہیں منگلہ کا پانی نہ کم ہو جائے. کہیں نیلم جہلم نہ سوکھ جائے کہیں پانی کی کمی سے منگلہ کی بجلی کی پیداوار نہ کم ہو جائےکہیں اسلام آباد کے اعوانوں میں تاریکی نہ چھا جائے میری بہنیں میری بیٹیاں میرے بچے میرے جوان آنسو نہیں تو خون خون نہیں تو آنسو لیکن گزشتہ ستر سالوں سے دیتے آ رہے ہیں کوئی دن بھی نہیں گزرا ہو گا جب میرے دریا خون لئے آنسو لیے میرے پاس سے نہ گزرے ہوں لیکن ملا کیامیں کیا بیان کروں میرے الفاظ میں کیا دم ہے میرے جذبات کی کیا اوقات جب میرے خون کی اوقات نہیں.

جب میری بوڑھی ماؤں کے آنسوؤں کی اوقات نہیں
جب میرے بچوں کے جسموں کے ٹکڑوں کی اوقات نہیں.

جب میری بہنوں کے لٹی عصمتیں اور انکے آنسؤؤں کی اوقات نہیں میں کیا بیان کروں گا آپ کو کیا اثر ہو گا میں کس سے صلہ مانگوں مجھے کون انصاف دے گا میری بہنوں کی عصمتیں کون بچائے گا میری ماؤں کے زخموں پر کون مرہم رکھے گا میرے بچوں کو کون بچائے گا میرا قاتل کون ہے میرا راہبر کون ہے میں کس کو بتاؤں کہ میں آزادی چاہتا ہوں میں کس کو بتاؤں کہ میں خودمختاری چاہتا ہوں. میں کس کو بتاؤں کہ میرے خون پر سیاست کی جاتی ہے؟

میں کس کو بتاؤں کہ میں جب مر جاتا ہے میری لاش پر پاکستان کا جھنڈا لپیٹ دیا جاتا ہے میں کس کو بتاؤں کہ میں مجبور ہوتا ہوں کہ اس جھنڈے کو اتار نہیں سکتا.
میرے خون کی قیمت وصول کی جاتی ہے میرے خون پر شہ رگ اور اٹوٹ انگ کا رونا رویا جاتا ہے میں کس کو بتاؤں کہ میں کسی کا اٹوٹ انگ نہیں میں کس کو بتاؤں کہ میں کسی کی شہ رگ نہیں میری کون سنتا ہے میری کون سنے گا.

دنیا بھر میں کہیں بھی کسی مکھی کا پر بھی ٹوٹ جائے تو امریکہ٬ انڈیا٬ اسرائیل سمیت دنیا بھر کی طاغوتی طاقتیں مذمت کرنے بیٹھ جاتی ہیں مگر مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے کہ چاہے خون کی ندیاں بہہ جائیں نہ تو اقوامِ متحدہ کوئی بیان دیتی ہے نہ اُن کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات ہوتے ہیں.

یہ سب ہماری آپسی عدم تعاون اور نا اتفاقی اور مسلم اُمہ کی بےحسی کا نتیجہ ہے دنیا بھر میں مسلمان کا تقدس پامال ہو رہا٬ فلسطین ہو٬ شام ہو٬ عراق٬ برما ہو یا کشمیر مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے کشمیر میں حالیہ انڈین آرمی کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر حکمران بالا کی خاموشی اُن کی بےحسی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم سب کو کم از کم سوشل میڈیا پہ اِس ظُلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے شاید اِسی کی بدولت ہمارے حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جاگ جائیں.

اپنی کرسی کی خاطر وطنِ عزیز کا سکون برباد کرنے والو خُدارا کشمیری مسلمانوں کے حق میں ذرا سا تزکرہ ہی کر دو اُن کے لال قربان ہو رہے٬ شاید تمہارے دو الفاظ اُن کے زخموں کا مرہم بن جائیں ہم مسلمانوں کا خون انمول ہے٬ ہماری شان و شوکت کا مرتبہ عظیم ہے٬ ہمارا ماضی شاندار تھا٬ ہمارے آج کو بہتر کرنے کے لیے ایک ہو جاؤ سب پاکستانیوں سے گزارش ہے کشمیریوں کی آواز بنو اور دنیا کو یہ باور کراؤ کہ ہم حقیقت میں ایک جسم کی مانند ہیں ہم کشمیر میں انڈین آرمی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں.

اللہ تعالیٰ ان کو صبر و جمیل عطا فرمائیں اور شہداء کے درجات بلند فرمائے یا اللہ درندہ صفت انڈین فوج سے کشمیری بہن بھائیوں کی جان چھڑا اور کشمیری شہداں کی قربانیوں کو قبول فرما کشمیری مسلمانوں کو آزادی عطا فرما نہتےکشمیری انڈین بزدل گیدڑ فوج کے ہاتھوں شہید کیے جا رہے ہیں اللہ پاک کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی عطا فرما آمین ثم آمین یا رب العالمین.

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان میں ایک نیا اسراٸیل تیار ھے

آپ کے علم میں ہے کہ چناب نگر (سابقہ ربوہ) جس جگہ آباد ہے اس …

error: Content is protected !!