Home / International / چین نے بھارت اور امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

چین نے بھارت اور امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

چائنا شِپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن نے 27 فروری کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نئی حکمت عملی کا اجراء کیا۔

یہ حکمتِ عملی بحری فوج کو اعلیٰ معیار اسلحہ اور جنگی سامان فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کرتی ہے۔

اس میں بلیو سی اسٹریٹیجک ٹرانسفارمیشن کے تحت سال 2025 تک اپنی بحری فوج کو بلیو واٹر نیوی میں تبدیل کرنے کے لئے فوج میں نیوکلیئر بردار جہازی بیڑا اور نیوکلیئر آبدوزوں کی تعیناتی کی ضرورت بتائی گئی ہے۔
china nuclear aircraft carrier

فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ چائنا کے نیوکلیئر بردار جہازی بیڑوں کا پہلا آفیشل منصوبہ ہے جس کی تصدیق ہوئی ہے۔ البتہ اسکے ارتقائی عمل میں پیش رفت ابھی جاری ہے۔

آسٹریلیا سے شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق چائنا کے سب سے بڑے بہری جہاز بنانے والے ادارے نے پہلا نیوکلیئر بردار جہازی بیڑہ بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ جس کے تحت وہ اگلی دہائی تک اپنی بحری فوج کو بلیو واٹر نیوی میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ خبرکمپنی کی مستقبل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتاتی ہے کہ چائنا کے ریاستی جہاز بنانے والے ادارے کا کہنا ہے وہ ٹیکنولوجیکل پیش رفت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو دوہرا کریں گے جس میں نیوکلیئر بردار جہازی بیڑے، نیوکلیئر بردار آبدوز،سمندر میں موجود بغیر پائلیٹ جنگی نظام اور دیگر دفاعی منصوبوں پر کام ہوگا۔
china new aircraft carrier

چائنا شِپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن ملک کے شمال اور مغرب میں ہونے والی جنگی اور سیویلین جہاز بنانے کی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ چائنا پیپلز لیبریشن آرمی نیوی کے لئے یہ پیش رفت ضروری ہے تاکہ یہ عالمی سطح پر اپنی قابلیت بڑھا کر سال 2025 تک بلیو واٹر نیوی میں تبدیل ہوجائے۔

چائنا شِپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن ملک کے اس واحد جہازی بیڑے کی تعمیر نو کی زمہ دار تھی جو کہ اصل میں سوویت اتحاد کے جہازی بیڑوں میں سے ایک تھا۔

اسے یوکرین سے سن 1990 میں لیا گیا تھا۔ یہ سال 2012 میں ‘لیاونینگ’ کے طور پر پیپلز لیبریشن آرمی نیوی میں شامل ہوا۔

چائنا شِپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن ملکی سطح پر بننے والے پہلے جہازی بیڑے کی تعمیر بھی کر رہی ہے۔

یہ بیڑہ ‘لیاونینگ’ کی تھوڑی سی ترمیم شدہ شکل ہے جس میں کچھ بہتری لائی گئی ہے۔ اسکی تعمیرڈالیان میں اسی بندر گاہ پر ہو رہی ہے جہاں ‘لیاونینگ’ کی تعمیر نو کی گئی تھی۔
china defence

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

بھارت کی خفیہ جنگی تیاری یا پھرخوف کا سدباب

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ بھارت بڑی تعداد میں …

error: Content is protected !!