Home / Pakistan Air Force / طیارے پر نصب سنائپر پوڈ کا استعمال

طیارے پر نصب سنائپر پوڈ کا استعمال

پاکستان کا وہ ہتھیار جس نے طالبان کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا
سنائپر اے ٹی پی یا سنائپر ایڈوانس ٹارگیٹنگ پوڈ ایک ایسا زبردست ہتھیار ہے جو اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر لگا ہو تو اس کی دیکھنے نشانے لگانے اور ٹارگٹ پر نظر رکھنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ 2005 میں لوک ھیڈ مارٹن کی بنائی یہ پوڈ 16 لاکھ ڈالر کی ہے۔
Pakistan sniper Pod

یہ پوڈ ایک ایسی بڑی آنکھ کہلائی جا سکتی ہے جو دور بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ سنائپر پوڈ میلوں دور سے ایک چھوٹے سے ہدف یا ایک چلتے ہوئے آدمی کو دکھا دیتی ہے جیسے وہ سامنے کھڑا ہو ۔ یا چلتے ٹارگٹ ہوں تو انہیں لاک رکھتی ہے۔
pakistan air force

300 ڈگری تک نظر رکھنے والی اس پوڈ کو دنیا کی جدید ترین پوڈز میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ جہاز انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہیں تاکہ دشمن تک اسکی آواز نا جائے ۔ جب کہ سنائپر کی مدد سے پائلٹ ٹارگٹ کو دیکھ رہا ہوتا ہے یا لاک کر کے فائر کر رہا ہوتا ہے۔

یہ ایک نہایت ہی سہل استعمال والی پوڈ ہے پرانی پوڈز صرف ان جہازوں پر استعمال ہوتی تھیں جن میں ان کا سوفٹ وئیر ہو, پر یہ سنائپر پوڈ ایسی نہیں, یہ سنائپر پوڈ کئی ہیلی کاپٹروں اور جہازوں پر لوڈ ہو کر خود بخود انسٹال ہو جاتی ہے اور سافٹ وئیر کا مسئلہ نہیں رہتا۔ سنائپر بوڈ سے آپ ہیلی کاپٹر یا جنگی جہاز سے دشمن سے بہت دور رہ کر نا صرف اس پر نظر رکھتے ہیں بلکہ اس کی مدد سے حاصل کردہ یہ ڈیٹا اپنے گراؤنڈ ٹروپس کو بھی بھیج سکتے ہیں۔
Air force Ground

تا کہ وہ بھی متعلقہ علاقے یا ہدف کے بارے میں اپڈیٹ رہیں اسی طرح فضائی جنگوں میں یہ دشمن کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو لاک کرنے اور ان پر ہتھیار فائر کرنے کے کام آتی ہے ۔ یہ پوڈ ایک طرح سے ٹارگٹنگ کے ہر مسئلے کا حل ہے۔ اس کی مینٹیننس بہت ہی آسان ہے اور اس کے ایویونکس کے پارٹس نمبر وائز بنائے گئے ہیں جیسے ہی کوئی پارٹ خراب ہو اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے بالکل آسانی ہے بانسبت پرانی پوڈز کے جو واپس کمپنی بھیجی جاتی یا پھر بہت ہی مشکل ہوتی تھیں۔
pakistan new sniper

سنائپر پوڈ سے ریکی بہت ہی آسان ہو گئی ہے اس کو لوڈ کر کے آپ دشمن کی پوسٹوں یا شہروں کی ایک منٹ میں کئی سو تصاویر بنا سکتے ہیں جو کہ کئی میل کا ایریا کور کرتی ہیں ۔200 کلو وزنی یہ پوڈ جہاز کے ساتھ ایک نیا ہارڈ پوائنٹ اٹیچ کر کے لگائی جاتی ہے ۔اس وقت دنیا کے 13 ممالک اسے استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان نے اپنے ایف سولہ جہازوں کے ساتھ ان کے لیے 38 سنائپر پوڈز لی ہیں جو اس وقت پاکستان ائیر فورس کے نمبر 5 سکواڈرن کے پاس ہیں۔
PAF NEW

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …

error: Content is protected !!