Home / Pakistan Army / کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں کی سب سے بڑی کارروائی

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں کی سب سے بڑی کارروائی

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں کی سب سے بڑی کارروائی،

خطرناک دہشت گرد چار سہولت کاروں سمیت گرفتار، چونکا دینے والے انکشافات.

حیدر آباد(این این آئی)حیدر آباد سے گرفتار دہشت گرد ناگ راج کے تانے بانے بھارت سے جا ملے، نشاندہی پر چار سہولت گرفتار، دشمن ملک سے تربیت حاصل کی، غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔
chinese brothers

حیدر آباد پولیس نے انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی حیدر آباد جاوید عالم اوڈھو کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو بتانا تھاکہ ملک دشمنوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم  قوم پرست تنظیم جسمم کے گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بناتے تھے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سرغنہ مظفر ناگ راج ہے اور ان سب کو خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مظفر ناگ راج دشمن ملک بھارت سے تربیت یافتہ اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے۔ یہ دہشتگرد بدین کے راستے بھارت تربیت کے لئے جاتے تھے۔
indian

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جنرل اسد درانی کا اصل چہرہ : زید حامد

جنرل درانی کی کتاب پر مجھے کوئی تجزیہ کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے …

error: Content is protected !!