Home / Pakistan Navy / پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ

پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ

پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چودھری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں حکومت پاکستان، پاک بحریہ، نجی اداروں اور شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔
pak navy new ship

کراچی شپ یارڈ اپنے صارفین کے لئے اب تک 10 سے 40 ٹن تک کے 23 ٹگز تعمیر کر چکا ہے۔ فی الوقت دو 32 ٹن کے ٹگ زیر تعمیر ہیں، اس ٹگ کی مجموعی لمبائی 34 میٹر اور ڈسپلیسمنٹ 481 ٹن ہے، اس کی انتہائی رفتار 12 ناٹ ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں جہاز سازی میں خوداعتمادی اور خود انحصاری کے حصول کے لئے کراچی شپ یارڈ اور پاک بحریہ کی قیمتی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جسامت اور صلاحیتوں کے جہازوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل بشمول اسی طرز کا شپ یارڈ میں تعمیر شدہ 32 ٹن بی پی ٹگ ہم سب کے لئے فخر اور اعتماد کا باعث ہے۔
32 tons bollard pull tug

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گوادر میں ایک نئے شپ یارڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہو گا۔

قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کی تمام تر تعمیرات خود انحصاری کے تحت ہے اور کوئی غیر ملکی تکنیکی مہارت حاصل نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی شپ یارڈ میں تقریباً 8 جہاز سازی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کے جنرل انجینئرنگ کے شعبہ نے حال ہی میں پاکستان ریلوے کے لئے 9 عدد اوور ہیڈ کرینیں تعمیر کی ہیں، اس سیزن کے 50 عدد شوگر مل رولرز کی تعمیر اس کے علاوہ ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار اور پاک بحریہ کا ان کی مسلسل حمایت اور سرپرستی کا شکریہ ادا کیا۔
32 ton

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاک بحریہ خود کفالت کی طرف بڑھ رہی ہے

بحری قوت بڑھاکر اپنے ساحلوں کی حفاظت کرنے والے ملکوں کو سمندروں پر بھی اجارہ …

error: Content is protected !!