Home / Pakistan / شمالی کوریا کو پاکستان ایٹمی ہتھیاربنا کر دے رہا ہے – بھارتی میڈیا

شمالی کوریا کو پاکستان ایٹمی ہتھیاربنا کر دے رہا ہے – بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کو پاکستان ایٹمی ہتھیار بنا بنا کر دے رہا ہے، اس سے پہلے بھی بھارتی میڈیا دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ شمالی کوریا نے جو نائٹروجن بم تیار کر رکھا ہے یہ پاکستان کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

اصل میں بھارتی حکومت اپنے میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ایسی گھٹیا حرکتیں کرتی ہے اور اس کوشش میں رہتی ہے کہ دنیا کو بیوقوف بنا کر پاکستان کو بدنام کیا جائے، بھارتی میڈیا نے تو یہ بھی کہ رکھا ہے کہ پاکستان کو میزائل شمالی کوریا نے بنا کر دیے۔
Indian Media on North korea

یاد رہے پاکستان کو امریکہ سے ہتھیار لینے میں جو دشواری پیش آتی تھی اسکی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ بھارتی لابی امریکہ میں امریکی حکام کو پاکستان کے خلاف بھڑکاتی تھی, یہاں تک کہ ہارپون میزائل جب پاکستان نے حاصل کیے تو بھارت نے شور مچا لیا کہ پاکستانی سائنسدانوں نے ہارپون میزائلوں میں خاص تبدیلیاں کر کے انھیں مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
Harpoon Pakistan

جس کے بعد امریکی دفاعی ماہرین نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان واقعی میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے،اور پاکستان نے امریکہ سے حاصل کئے گئے ایف سولہ طیاروں اور روز پروجیکٹ کے تحت میراج طیاروں کو ری بلڈ کرکے ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل بنا دیا ہے۔ یاد رہے امریکہ میں موجود بھارتی لابی کی وجہ سے ہی پاکستان کو مزید جدید ایف سولہ طیارے نہیں مل سکے۔
F 16 Block 52 pakistan

بھارتی میڈیا کی کیا ہی بات ہے، بھارت ہمیشہ سے ہی اپنی کی گئی گھٹیا حرکات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے، یہ بات انٹرنیشنل میڈیا بھی جانتا ہے کہ بھارت کے نیوکلیئر ریکٹرز بھارتی عوام کے لیے موت ثابت ہو رہے ہیں، انڈیا کے نیوکلیئر ری ایکٹرز کا آلودہ پانی ندی نالوں میں پھینکا جارہا ہے، اور وہ ندی نالے جن گاؤں بستیوں سے گزر کر جاتے ہیں ان گاوں بستیوں کے کئی رہائشی پر اسرار بیماریوں اور کینسر جیسی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں، یہاں تک کہ ان علاقوں میں نئے پیدا ہونے والے بچے بھی ذہنی معذوری کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ رپورٹ “دی نیکڈ نیوکس آف انڈیا” کے نام سے شائع کی گئی ہے، جس میں یہ سب ثابت کیا گیا ہے اور دنیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اب بھارتی نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا۔
Indian people because of nuclear power plant

چند سال پہلے ایک بہت بڑی خبر آئی تھی جس کے بعد امریکہ کو چاہیے تھا کہ بھارت پر پابندیاں لگاتا، وہ خبر یہ تھی کہ بھارت میں تیار کردہ یورینیم چوری ہو رہا ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ خدشہ تھا کہ بھارت یہ یورینیم افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر کو دے سکتا ہے، جس سے پاکستان میں بڑی تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنایا جاسکتا ہے، اس طرح پاکستان میں تباہی بھی پھیل جاتی اور بھارت کو یہ موقع مل جاتا کہ دنیا کو بتاتا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور ہتھیار محفوظ نہیں۔
pakistan nuclear

یا پھر بھارت یہ پروپیگنڈا کرتا کہ پاکستان دہشت گردوں کو اپنے ایٹمی ہتھیار فراہم کر رہا ہے، دنیا میں پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے من گھڑت کہانیاں بنابنا کر بھارتی میڈیا نے پیش کر رکھی ہیں۔

دیکھا جائے تو شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو لے کر بھارت اتنا پریشان کیوں ہے، شمالی کوریا سے بھارت کی نہ تو کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی کوئی لینا دینا، پھر بھارت کو شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں سے کیا تکلیف ہے، لیکن پھر بھی بھارت اپنی من گھڑت کہانیاں بنا بنا کر پاکستان کوبدنام کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہے کہ پاکستان کو دنیا کا بدترین ملک قرار دے دے اور دنیا اس کی مان بھی لے، مگر یقین کیجئے پاکستانی عوام بھارتی نیوز رپورٹ جو کہ خاص کر پاکستان کے خلاف ہو کو کامیڈی کے طور پر سنتی ہے، پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے بھارتی میڈیا پاکستان کو کبھی دنیا کا اس قدر خطرناک ترین ملک قرار دے دیتا ہے کہ جیسے عالمی برادری کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ آپ سب کی موت پاکستان کے ہاتھوں لکھی جاچکی ہے، جبکہ دوسری رپورٹ میں یہی میڈیا پاکستان کو اس قدر کمزور ملک قرار دے دیتا ہے کہ جیسے سری لنکا کے بارے میں بتایا جارہا ہو۔
indian media on pakistan

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان میں ایک نیا اسراٸیل تیار ھے

آپ کے علم میں ہے کہ چناب نگر (سابقہ ربوہ) جس جگہ آباد ہے اس …

error: Content is protected !!