Home / Pakistan Army / بھارتی آرمی چیف کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی

حال ہی میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی کے پاس کئی آپشن ہیں  جن میں سے ایک بارڈر پار سرجیکل سٹرائیک بھی ہے۔
indian surgical strike

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سنجوان ملٹری کیمپ پر حال ہی میں حملہ ہوا،حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے چھ بھارتی آفیسرز کو جان سے مار دیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے، بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بھی پاکستان ہے۔

بھارتی دفاعی وزیر نرملا سیتا رامان نے بھی ثبوت دکھائے بغیر ہمیشہ کی طرح پاکستان کو مورود الزام ٹھہرایا، اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اس حملے کی قیمت پاکستان ضرور چکائے گا، ایک اور بھارتی وزیر نے تو پاکستان کو کھلم کھلا جنگ کی دھمکی دے رکھی ہے کے 2018میں مارچ یا اپریل کے میں بھارتی آرمی پاکستان پر چڑھ دوڑے گی، اور اس کی پوری طرح سے تیاری کی جا چکی ہے۔
indian commandos

یہ تو تھی بھارت کی طرف سے دھمکیاں اور بلا جواز الزامات، بھارتی آرمی چیف کی ذہنیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کہ انہوں نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش سے مل کر اسام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں، اس بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بریفنگ میں اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں نے ہی بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے سے روک رکھا ہے، لیکن پھر بھی بھارت چاہے تو آزما کر دیکھ لے۔
Maj Gen Asif Ghafoor

بھارتی الزامات کو دیکھا جائے اس بات کا تعجب ہوتا ہے کہ اگر پٹھان کوٹ یا پھر سنجوان ملٹری بیس پر حملے میں اگر پاکستان ملوث ہے تو بھارت کی دوسری ریاستوں میں جو حملے ہوتے ہیں ان حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ آئے دن دو تین درجن بھارتی فوجی ان حملوں میں مارے جاتے ہیں، جبکہ بھارتی آرمی جوکہ ایل او سی پر پاکستانی گاؤں کے رہائشیوں پر فائر کھول دیتی ہے، بھارت کے اندر ہونے والے حملوں کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔
indian Army Power

بھارتی آرمی صرف انہی لوگوں پر گولی چلانا جانتی ہے جن کے ہاتھ میں بندوق نہیں ہوتی، یہی بھارتی آرمی اکثر باڈر پر بھوکی سوتی ہے اور میڈیا پر آکر دکھ کی داستان بھی سناتی ہے کہ بھارتی آرمی پاکستانی سنائپرز سے سخت پریشان ہے۔

یہاں تک کہ بھارتی آرمی ایل او سی کے نزدیک گشت لگانے سے بھی قاصر ہے، بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ جب سے پاکستانی آرمی منہ توڑ جواب دینے لگی ہے تو بھارتی آرمی نے پاک آرمی کے بجائے سویلینز کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ یہاں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارتی آرمی پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہے یا نہیں۔
Pakistan SSG Commandos

بھارتی آرمی ہمیشہ سے ہی اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالتی آئی ہے، اور بھارت میں ہونے والے ہر دنگے فساد کا الزام پاکستان پر لگا دیتی ہے، جبکہ پاکستانی آرمی ایک ایسی جنگ جیت چکی ہے جس میں فوری طور پر دشمن کی پہچان ناممکن ہے۔ اس جنگ میں امریکی فوج بھی اب تک ناکام ہے، لیکن پھر بھی بھارتی آرمی چیف چاہیں تو اپنی فوج کے ہمراہ بارڈر کراس کر کے دیکھ لیں، امید ہے چند ہی منٹ میں بھارتی آرمی چیف کو اس بات کا احساس ہوجائے گا کہ پاکستان کے پاس ناصرف دنیا کی بہترین فوج ہے بلکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت بھی ہے۔
pak army vs indian army

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کو کونسا سرپرائز دینے کی بات کی

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا عندیا دے دیا، بھارتی آرمی چیف …

error: Content is protected !!