Home / China Air Force / چینی ساختہ نئے ڈرون “کلاؤڈ شیڈو” کی خصوصیات

چینی ساختہ نئے ڈرون “کلاؤڈ شیڈو” کی خصوصیات

 اس آرٹیکل میں آپ کو چین کے نئے اور جدیدترین سٹیلتھ ڈرون “Cloud Shadow” کے بارے میں بتایا جائے گا.

چین کا یہ ڈرون پہلی بار 2016 میں ایک ایئر شو میں ایگزیبیشن میں ہتھیاروں سمیت دکھایا گیا تھا، اسے چینی کمپنی “Avic” نے بنایا ہے, یاد رہے چین کی کمپنی نے “J-20” جیسا جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنا رکھا ہے۔ “Cloud Shadow” ایک الگ نوعیت کا ڈرون ہے، جس کی خصوصیات جان کر آپ کو اس بات کا اندازہ ہوجائے گا۔
new chinese UAV

اس جدید اور تیز ترین ڈرون کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے بھی لیس کیاگیا ہے،اس ڈرون کے دو ویرینٹس بنائے گئے ہیں، جن میں سے ایک دشمن پر اٹیک کرنے کے لیے اور دوسرا دشمن کی جاسوسی،آبزرویشن اور مانیٹرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔
Cloud Shadow UAV Drone Features

ان دونوں ویرینٹس میں ٹربو جیٹ انجن استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے یہ ڈرون 620 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے، 1000 کلو گرام ایندھن کے علاوہ 400 کلوگرام کے وزنی ہتھیار جن میں درمیانے فاصلے تک فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل اور گلائیڈڈ بم شامل ہیں۔
Coud Shahow UAV For China

یہاں یہ بات بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ امریکہ اپنے ڈرونز کی مدد سے جو میزائل فائر کرتا ہے چینی ساختہ یہ ڈرون ان امریکی ڈرونز سے کہیں زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ یہ ایک وقت میں 6 میزائل لے جا سکتا ہے، اور ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد مسلسل چھ گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے اور تقریبا چودہ ہزار میٹر کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
New Military Drone

چینی کمپنی کا بنایا ہوا یہ ڈرون فوجی آپریشنز میں فوری طور پر فضائی سپورٹ دینے کے لیے بہترین آپشن ہے، تباہ کن ہتھیاروں سے لیس یہ ڈرون انتہائی قلیل وقت میں اپنی فوج کی مدد کے لیے پہنچ سکتا ہے، “Cloud Shadow” میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ اپنی شناخت بدلتے ہوئے ریڈار کو دھوکہ دے سکتا ہے۔ یہ ڈرون اپنی شناخت اس طرح بدلتا ہے کہ ریڈار اسے لڑاکا طیارہ سمجھ بیٹھتا ہے اس طرح دشمن کا دفاعی نظام ایک سستا میزائل فائر کرنے کے بجائے ایک مہنگا میزائل فائر کرتا ہے۔

یوں ایک خاص حکمت عملی کو اپناتے ہوئے اس ڈرون کی مدد سے دشمن کا فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کیا جاسکتا ہے۔
CLoud Shadow UAV Control Room

Facebook Comments
Share This

About yasir

error: Content is protected !!