Home / India / بھارت کا ایک اور دفاعی پروجیکٹ کرپشن کی نظر ہو گیا

بھارت کا ایک اور دفاعی پروجیکٹ کرپشن کی نظر ہو گیا

بھارتی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی توپوں میں ناقص پرزے استعمال ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ بھارتی توپیں قابل اعتماد نہیں رہیں، اور آئےروز مختلف جنگی مشقوں میں یہ توپیں سو فیصد کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتی ہیں، یہاں تک کہ بھارت کی اپنی بنائی گئی توپ نے جب فائر کیا تو اسکی بیرل ہی پھٹ گئی۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی توپ دھنش کے پرزہ جات جرمنی سے خریدے جانے تھے مگر کرپٹ مینیجمنٹ نے کرپشن کرتے ہوئے چین کی کسی لوکل کمپنی سے کم افادیت کے پرزے خریدے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین نے خود بھارتی آفیسرز کو ایسے پرزے تیار کرکے بیچے، تاکہ بھارت کا بڑا دفاعی پروجیکٹ مسائل کا شکار ہو سکے۔
Corruption In Indian Army

اس کے علاوہ بھارتی آرمی کے پاس آدھی سے زیادہ توپیں جو کہ مختلف ممالک سے حاصل کی گئی ہیں، خیال نہ رکھنے کی وجہ سے زنگ آلود ہو چکی ہیں، دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی آرمی کو گولا بارود کی بھی سخت کمی ہے، اور اگر بھارت کے ساتھ چین یا پاکستان کی جنگ چھڑ گئی تو بھارتی آرمی دس دن ہی لڑ کرسکے گی۔

جہاں تک بھارتی میڈیا کا تعلق ہے بھارتی میڈیا اس بات کا خود اقرار کرتا ہے کہ اس کی آرمی اور دفاعی ادارے کرپٹ ہیں، اور اپنے ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں،آفیسرز اپنے ملک کی سلامتی کو قائم رکھنے کے بجائے اتنے بھوکے ہو چکے ہیں کہ ان کی ترجیح ملک نہیں بلکہ اپنی جیب ہے، اصل میں ان کی ٹریننگ میں ان کی اخلاقی تربیت نہیں کی جاتی،جس کی وجہ سے ان بھارتی آفیسرز میں کافی اخلاقی برائیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
indian army corruption

یوں تو بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان کے دفاعی بجٹ سے تقریبا سات گنا بڑا ہے مگر بھارت کے دفاعی بجٹ کا زیادہ تر حصہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے، اور جو باقی دفاعی بجٹ سے ہتھیار خریدے جاتے ہیں ان کی دیکھ بھال نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے وہ بھی ناکارہ ہوجاتے ہیں۔

اب تک بھارت کے کئی دفاعی پروجیکٹس کرپشن اور نہ اہلی کی نذر ہو چکے ہیں۔ جن میں تیجس پروجیکٹ، ارجن ٹینک پروجیکٹ، اور دھنش توپ پروجیکٹ سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ بھارتی آرمی کے پاس موجود رائفلیں بھی بھروسہ مند نہیں ہیں، یہ رائفلیں زیادہ تر سیمی آٹومیٹک موڈ پر چلائی جارہی ہیں جبکہ آٹو موڈ پر یہ رائفلیں اکثر رک جاتی ہیں۔
indian defence

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

indian army new

بھارتی فوج میں پھوٹ, بڑی تعداد میں فوجیوں نے لڑائی سے انکارکردیا

نئی دہلی: افسروں کے رویئے سے تنگ اور بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی …

error: Content is protected !!