Home / International / اسرائیلی لڑاکا طیارہ اور ایرانی ڈرون تباہ کر دیا گیا

اسرائیلی لڑاکا طیارہ اور ایرانی ڈرون تباہ کر دیا گیا

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شام نے اس کے ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ پر شدید فائرنگ کی ہے جو “ایرانی اہداف” کو نشانہ بنا رہا تھا۔

ہفتہ کی صبح فوج کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ شمالی اسرائیلی علاقے میں گرا اور اس پر سوار دو اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
israeli f16 crashing

فوج کے ایک ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کوریکس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شام میں اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سے “ایران نے بغیر پائلٹ کے ایک جاسوس طیارے کو اسرائیلی فضائی حدود میں بھیجا تھا۔”

ان کے بقول ایف 16 لڑاکا طیارے پر شام کی طیارہ شکن توپوں سے شدید فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے وہ اسرائیلی علاقے میں جا گرا۔

قبل ازیں ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ “اسرائیلی حدود میں شام سے داخل ہونے والے ایرانی ڈرون کو ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔”
israeli military

مزید برآں ڈرون کی نشاندہی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے سے ہوئی تھی اور اس کا راستہ روکنے سے قبل اس کی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

اسرائیلی حکام کے بقول ڈرون بھیجے جانے کے ردعمل میں شام میں ایرانی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

اس بارے میں شام یا ایران کی طرف سے کوئی ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
irani drone crashed

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

ایشیا کے اہم ممالک کی منزل مقصود

پاکستان چین اقتصادی راہداری کیا شروع ہوئی کہ دُنیا بھر کے ممالک میں اقتصادی معاشی …

error: Content is protected !!