Home / Pakistan Army / پاکستانی افواج کے زیر استعمال تھرمل ویپن سائٹ

پاکستانی افواج کے زیر استعمال تھرمل ویپن سائٹ

تھرمل ویپن سائٹ ایک ایسی ڈیوائس ہے جو کہ فوجی رائفلوں کے اوپر نصب کی جاتی ہے، اور زیادہ تر رات کے وقت اس ڈیوائس یعنی تھرمل ویپن سائٹ کا استعمال کرکے دشمن کو دیکھا جاتا ہے۔
Thermal Imaging Site Pakistan Army

پاکستان آرمی بڑے پیمانے پر ان سائٹس کا استعمال کرتی ہے، انہیں زیادہ تر پاکستان کی بنائی ہوئی جی تھری رائفلوں, مشین گنوں اور سنائپرز پر نصب کررکھا ہے، یہ سائٹس پہلے پاک فوج صرف ایل او سی پر استعمال کرتی تھی مگر اب انہیں وزیرستان اور پاک افغان بارڈر پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
Pakistan army new

یہ بات قابل فخر ہے کہ اس طرح کی جدید ڈیوائسز پاکستان میں بنائی جارہی ہیں، پاک آرمی کے زیر استعمال یہ تھرمل ویپن سائٹ پاکستانی کمپنی “شبلی” کی بنائی ہوئی ہے۔ اس تھرمل ویپن سائٹ کا نام “ٹارزیر” ہے.
Tarsier Pakistan

اگر اس جدید سائٹ کی خصوصیات پر بات کی جائے تو یہ 2.5 کلومیٹر دور تک انسان کو رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جب کہ کسی گاڑی وغیرہ کو چار کلومیٹر کے فاصلے سے دیکھ سکتی ہے، اس تھرمل امیجنگ سائٹ کو چارچ کرنے کے بعد دس گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سپاہی اس تھرمل امیجنگ سائٹ کی مدد سے ٹارگٹ کو زوم (نزدیک) کرکے بھی دیکھ سکتا ہے جو کہ 4X الیکٹرانک زوم کے تحت کیا جاسکتا ہے, اسے ہر طرح کے موسم میں رات اور دن کے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے، اس جدید تھرمل امیجنگ سائٹ کی مدد سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی ممکن ہے جو کہ مختلف آپریشنز کے دوران کی جاتی ہے۔

جدید رائفلوں, مشین گنوں اور سنائپرز پر نصب تھرمل امیجنگ سائٹ ان کی افادیت کو مزید بڑھا دیتی ہے، یوں رات اور خراب موسم میں دشمن کی پیش قدمی کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

چین کی طرف سے پاکستان کو میزائل ٹریکنگ سسٹم کی فراہمی

چین کی طرف سے پاکستان کو میزائل ٹریکنگ سسٹم کی فراہمی چین کی طرف سے …

error: Content is protected !!