Home / China / چین ایسا ہتھیار ایجاد کررہا ہے جو خلاءکی چیر پھاڑ کرکے اس میں بلیک ہول بنادے گا

چین ایسا ہتھیار ایجاد کررہا ہے جو خلاءکی چیر پھاڑ کرکے اس میں بلیک ہول بنادے گا

لیزر ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے ہی چین کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب اس ملک نے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا ہے کہ جس کا باقی دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔
China making Laser Weapons

چینی سائنسدان لیزرٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اتنی طاقتور لیزرٹیکنالوجی بنارہے ہیں جو خلاءکا سینا چیرنے کی طاقت رکھتی ہوگی اور حتیٰ کہ بلیک ہول یا کسی بڑے ستارے کی سمیولیشن بھی کرسکے گی۔

ویب سائٹ ’انکوئزیٹر‘ کے مطابق چینی ماہرین فزکس ’سپر انٹینس الٹر افاسٹ لیزر فسلٹی (ایس یو ایل ایف)‘ نامی دنیا کی جدید ترین لیبارٹری میں کام کررہے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کی طاقتور ترین روشنی کی لہریں پیدا کی جاچکی ہیں۔ دو سال قبل اسی لیبارٹری میں چینی سائنسدانوں نے 5.3 پیٹاواٹ کی لیزر بیم تیار کی تھی۔ اس لیزر کی ہر لہر ایک سیکنڈ کے ایک کھرب حصے کیلئے قائم رہ سکتی تھی۔
China laser tech

اب یہ سائنسدان اپنا پہلا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو 10پیٹاواٹ طاقت پیدا کرے گی، یعنی یہ اتنی طاقتور ہوگی کہ دنیا کے تمام بجلی گھروں کی طاقت کو اکٹھا کردیا جائے تو اس سے بھی 1000گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔ سائنسدان توقع کررہے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

اس تجربے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں ’سٹیشن آف ایکسٹریم لائٹ (ایس ای ایل)‘ نامی لیزر بنائی جائے گی جو 100 پیٹا واٹ طاقت کی حامل ہوگی۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پارٹیکل ایکسلریٹر اور آسٹروفزکس کے شعبوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔
China Laser technology

اس کی مدد سے پہلی بار خلاءمیں الیکٹرون اور پوزیٹران ذرات پید اکرنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ یہ تجربات ایٹمی انشقاق کے الٹ عمل کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے کا خواب پوراکرسکیں گے۔
china new weapons

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بھارتی میزائل ’’براہموس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ: اگرچہ ژوہائی میں ’’ایئر شو چائنا‘‘ کو اختتام پذیر ہوئے آج ایک ہفتے سے …

error: Content is protected !!