Home / International / ماضی کا انسان کس حد تک ترقی یافتہ تھا ؟

ماضی کا انسان کس حد تک ترقی یافتہ تھا ؟

ماضی کا انسان کس حد تک ترقی یافتہ تھا ؟؟۔
اہرام مصر کی عمارتیں زیر سمندر ہزاروں برس پہلے کے شہرت کی دریافتیں اور Fagium کے مقام پر ایسی پینٹنگز کا ملنا جن کے رنگ ہزاروں برس گزرنے کے باوجود آج تک ہلکے نہیں پڑے اور جدید سائنس نہ Asphalt سے بنی ھوئی طویل سڑکیں بنا پائی اور نہ ایسے رنگ دریافت کر پائی اور نا ابھی تک اہرام مصر کی عمارتوں کا سراغ لگا پائی ھے.
Military Science

ولیئم کونگ نے ایک نظریہ پیش کیا تھا کہ پچیس سو قبل مسیح میں عراق میں طلائی الیکٹرو پلیٹنگ کے ثبوت ملے ہیں. کیلی فورنیا میں COSO کے پہاڑی سلسلے کے قریب ہزاروں سال پرانا اسپارک پلگ کا ملنا.

ڈاکٹر کولن فنک کے مطابق چارہزار تین سو برس قبل مسیح مصر کے لوگوں کا بجلی استعمال کرنا.

بغداد میں پچیس سو سال پرانی الیکٹرک بیٹری کا ملنا۔

اٹھارہ سو قبل مسیح میں لکھی گئی کتاب Agasta Samhita میں الیکٹرک بیٹری کی تیاری کی تفصیلات کا موجود ہونا اور حضرت نوح علیہ السلام کا کشتی میں مہر (Tsohar) بنانا جس کا مطلب ایسی روشنی جو کہ سورج کی طرح ھو اور اسی طرح یہودیوں کی مقدس کتاب Kebra Nagast میں الیکٹرک بلب کا ذکر ملتا ھے.

مصری اور چینی تہذیب میں لاشوں کو محفوظ کرنا جو کہ آج تک محفوظ ہیں. لیکن جدید سائنس آج تک ایسا مسالہ تیار نہیں کر پائی کہ جسم کو محفوظ کیا جا سکے.

Col.P.H.Fast کے مطابق امریکن مائن انجینیئرز Seodel Pasco کے قریب ایک قدیم سیل پیک بوتل ملی ھے جو کہ حادثاتی طور پر ٹوٹ گئی اس میں موجود لیکوئیڈ کے چند قطرے ایک پتھر پر گرے اور وہ پتھر لمحہ بھر میں مٹی میں تبدیل ھوگیا اور کچھ دیر بعد وہ دوبارہ اصلی شکل میں آگیا. آج کی سائنس ابھی تک نہیں سمجھ پائی اور نا ہی ایسا کیمیکل ایجاد کر پائی.

صرائے گوپی سے 1950ء میں بیس ہزار سالہ پرانے پتھر کا ملنا جس پر کسی جوتے کے فٹ پرنٹ ہیں. ہزاروں برس پہلے اس قدیم انسان کے پاس ایسے کونسے فامولے تھے جس سے وہ پتھر کو موم کر لیتے تھے؟

Nayan نایان تہذیب سے دریافت ھونے والی پچیس سو برس قبل کی تختیوں میں ایسی تصویریں ملتی ہیں جیسے کوئی راکٹ / جہاز اڑا رہا ھو.

اور مصر میں عبیدوس کے مقام پر SETI-1 کا پانچ ہزار سال پرانا قدیم معبد موجود ہے جسے نومبر 1988ء میں دریافت کیا گیاـ اس میں دیواروں اور چھت پہ نا صرف ہیلی کاپٹر اور جہاز بلکہ جیٹ تیارے گلائیڈر اور اسپیس شپ کی بھی تصویربنی ھوئی ہیں اور بعد میں مذہبی کتب اور تاریخی آثار سے اس کے ثبوت بھی ملتے ہیں ـ

رومی عہد کے شہر Tibevus کے مقام پر ایسے شیشے دریافت ھوئے ہیں جو توڑے نہیں جا سکتے جیسا کہ آج کل بلٹ پروف شیشے استعمال ھوتے ہیں. تاریخ طبرٰی میں طوفان نوح کے عہد کے دو بادشاہوں کے ہوائی سفر کا بھی تذکرہ ملتا ھے اور اسی طرح حضرت سلیمان علیہ السلام کے ہوائی جہازی سفر اور ان کی سلطنت کی وسعت سے ان کے خلائی سفر کے بارے میں بھی پتا چلتا ھےـ اور یہ قوم جدید آلات سے لیس تھی جن میں سربہ فلک عمارتیں. اجرام فلکی کا مشاہدہ. رسد گاہیں. دور بینیں. بنک. آبدوز. راکٹ. بجلی کا استعمال. برقی تار. ٹیلی فون. وائرلیس کا استعمال وغیرہ شامل ھیں۔

اسی طرح قدیم یونانیوں نے Ether کو ایٹم کی روح.ایٹم کا لطیف ترین جوہر کہا تھا جس میں ایٹم کا جوہر اور ایٹم کے اندر مزید وجود دو حصے ہیں ہزاروں برس اور آج ایٹم کے اندر مزید وجود (Neucleus. Neutron. Proton. Lipton.and Quark) دریافت کر لیئے گئے ہیں. جبکہ اس سے پہلے سائنس دان ایٹم کو ناقابل تقسیم ذرہ سمجھتے تھے. جبکہ قدیم انسان نے خصوصی طور پر یونانی فلسفی اور مسلم حکماء نے مزید وجودوں کے علاوہ ایٹم کی روح یا لطیف جسم کا بھی تذکرہ کیا ھےـ

Photon کی دریافت یا Wave packet کی دریافت سے یہ ثابت ھو گیا کہ ایٹم میں لطیف توانائی بھی موجود ھے

اور یہی نہیں بلکہ قدیم معبدوں سے ملنے والی تصویروں میں DNA کی تصویر بھی شامل ھے. یعنی وہ ڈی این اے سے متعارف تھے.

ماضی کے انسان نے GENETIC میں اتنی ترقی کر لی تھی کہ وہ انسانوں اور جانوروں کے جینز کے ملاپ سے ایسی مخلوق تیار کرتی تھی جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان تھی. اس کی تصاویر میں مقبروں میں نظر آتی ہیں اور یہ مخلوق ان کو تباہ کرنے کا سبب بنی اور اس کے ساتھ ساتھ کشش ثقل پر کنٹرول بھی تھا جو کہ آج کے دور میں نا ممکن ھے.

یعنی قدیم انسان ذہنی و جسمانی و علمی وقوفی اعتبار سے آج کے انسان سے زیادہ مظبوط طویل العمر اور علوم و فنون و حکمت کا ماہر تھا

جو ماہرین ابتداء کے انسان اور اس کی تحقیقات و اسرار کو غیر سائنسی اور غیر مہذب قرار دیتے ہیں ان کے غیر سائنسی مفروضوں کی کوئی حقیقت نہیں اور دوسری بڑی حقیقت سائنس بہ نفس نفیس خود ماضی کے گمشدہ حقائق کو دریافت کر کے انسان کے عظیم الشان ماضی کی گواہی تاریخ و مذہب فراہم کر رہی ھے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

سو ایٹمی میزائل چلنے پر زمین کی کیا حالت ہو گی

کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں اس وقت 16 ہزار سے زائد فعال جوہری …

error: Content is protected !!