Home / International / خالصتان کے سکھ اور کشمیری ایک ہو گئے

خالصتان کے سکھ اور کشمیری ایک ہو گئے

پاکستان کے خلاف عالمی فورمز پر پراپیگنڈا کرنے میں پیش پیش بھارت کو اپنے یومِ جمہوریہ پر منہ کی کھانا پڑگئی۔ برطانیہ میں بلوچستان کی آزادی کے حق میں پاکستان مخالف مہم چلانے والے بھارت کے خلاف لندن میں ” فری کشمیر“ مہم شروع ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ مہم کشمیریوں کی جانب سے شروع کی گئی ہے جو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
Free Kashmir

کشمیر کیمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی جو کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ہیں اور ان دنوں برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کا کہنا ہے کہ رواں سال برطانیہ کے علاوہ بھی دنیا بھر میں ایسی تشہیری مہم چلائی جائے گی تاکہ عالمی برادری کو کشمیر کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کم از کم 7 ایسی بسوں کو دیکھا گیا جن پر ’ فری کشمیر‘ مہم کے پوسٹرز لگے ہوئے تھے۔دوسری جانب لندن میں سکھوں کی تنظیم ’ کونسل آف خالصتان ‘ کی جانب سے بھی خالصتان کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے۔
Khalistan Pakistan

فری کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے گاڑیوں کو برطانوی وزیر اعظم ہاﺅس 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ کے عقب، ویسٹ منسٹر ابے اور واٹرلو پل پر دیکھا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں ایک مہینے تک لندن کے مختلف علاقوں میں مسلسل گھومتی رہیں گی جس کے بعد یہ مہم برمنگھم ، بریڈ فورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر میں بھی شروع کی جائے گی۔بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا بھی انعقاد کریں گے۔ لندن میں بھی انڈین ہائی کمشن کے باہر 2 گھنٹے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
Free kashmir free khalistan

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ برس جنیوا، لندن اور نیو یارک سمیت مختلف عالمی شہروں میں پاکستان مخالف مہم کا آغاز کیا تھا۔ انڈیا نے پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بلوچستان کی آزادی کے حق میں نعرے درج کرائے تھے لیکن کشمیریوں کی جانب سے اپنے طور پر یہ مہم چلانا بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

ایشیا کے اہم ممالک کی منزل مقصود

پاکستان چین اقتصادی راہداری کیا شروع ہوئی کہ دُنیا بھر کے ممالک میں اقتصادی معاشی …

error: Content is protected !!