Home / International / ممبئی حملوں کے نام پر بھارت کا دنیا کو دیا جانے والا دھوکا بے نقاب

ممبئی حملوں کے نام پر بھارت کا دنیا کو دیا جانے والا دھوکا بے نقاب

نئی دہلی: 26 نومبرسے 29 نومبر 2008 تک ممبئی میں دہشت پھیلائی گئی یہ حملہ بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ جرمن صحافی نے اپنی کتاب میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا۔

ایلس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب ‘بھارت کا دھوکا’ میں انکشاف کیا کہ بھارتی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں نے منصوبہ بندی کے تحت ممبئی حملے کے حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا۔ کارروائی کے دوران کئی اہم شواہد اور گواہان کو نظرانداز کیا گیا۔

ملزم کا کیس لینے والے ایک وکیل کو عدالت سے نکال دیا گیا جبکہ دوسرے کو قتل کر دیا گیا۔ حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔ 8 سو صفحات پر مشتمل کتاب میں پاکستان کے خلاف بھارت، امریکا اور اسرائیل کی غلیظ منصوبہ بندی کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

بھارت کی خفیہ جنگی تیاری یا پھرخوف کا سدباب

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ بھارت بڑی تعداد میں …

error: Content is protected !!