Home / Pakistan Navy / پاکستان میں بنائی جانے والی آبدوز اور اسکے جدید ہتھیار

پاکستان میں بنائی جانے والی آبدوز اور اسکے جدید ہتھیار

پاکستان نیوی میں موجود اگسٹا 90B فرانسیسی ساختہ آبدوزیں پاکستان کے دفاع میں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں, ڈیزل سے چلنے والی یہ آبدوزیں جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور کسی بھی وقت دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ نے کو تیار ہیں۔

اگسٹا 90B آبدوزیں جدید سونار سمیت دیگر کئی آلات سے لیس ہیں جو دشمن کے بیڑوں کو تلاش کرنے اور تباہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
Pakistan Naval Arms

یہ آبدوزیں ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلژن (AIP) جیسے منفرد نظام سے لیس ہیں، جس کی مدد سے یہ آبدوزیں سطح سمندر پر آئے بغیر زیادہ عرصے کے لیے سمندر کی تہہ میں دشمن کی نظروں اور پہنچ سے دور چھپی رہ سکتی ہیں۔

ڈیزل انجن کی بدولت یہ آبدوزیں سمندر میں انتہائی کم شور کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دشمن کے سونار (سمندری ریڈار ) کی زد میں نہیں آتیں، جب کہ اس کے مقابلے میں نیوکلیئر پاور سے چلنے والی آبدوزوں کو سونار بآسانی پکڑ لیتا ہے جو کہ ان آبدوزوں کے لیے خطرناک ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل سے چلنے والی یہ آبدوزیں بھارتی نیوکلیئر آبدوزوں کے مقابلے میں انتہائی کم خرچ اور ان کی دیکھ بھال کے گناہ زیادہ آسان ہے۔

اس کے ہتھیاروں سے متعلق اگر بات کی جائے تو یہ آبدوزیں چار عدد 533 ملی میٹر تورپیڈو ٹیوبز پر مشتمل ہیں، اور مختلف قسم کے تورپیڈو فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،جن کی رینج تقریبا 20 کلومیٹر تک ہے۔
Pakistan navy

یہ آبدوزیں “Exocet SM39” نامی دنیا کے بہترین اینٹی شپ میزائلوں میں سے ایک میزائل سے بھی لیس ہیں، اس میزائل کی رینج تقریبا پچاس کلومیٹر ہے، دشمن کے لئے اس میزائل کو مار گرانا تقریبا ناممکن ہے۔
Pakistan Anti ship Missile

اس کے علاوہ یہ آبدوزیں ایٹمی ہتھیار سے لیس بابر تھری کروز میزائل سے بھی لیس ہیں، یہ ایک لانگ رینج میزائل ہے اور یہ میزائل سمندر سے خشکی پر مار کرتا ہے،اس کی رینج 450 کلو میٹر تک ہے۔ یوں پاکستان اس آبدوز اور بابر تھری کروز میزائل کی مدد سے ایٹمی حملہ کرنے کی دوہری صلاحیت رکھنے والا ملک بنا۔
Babur 3 Second Strike

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاکستان نیوی ایف-22پی کلاس فریگیٹ

پاکستان نیوی ایف-22پی کلاس فریگیٹ: پاکستان کا سب سے جدید اور دنیا کے ٹاپ 20 …

error: Content is protected !!