Home / International / پانچویں نسل کے سٹیلتھ طیارے کو کیسے مار گرایا جا سکتا ہے.؟

پانچویں نسل کے سٹیلتھ طیارے کو کیسے مار گرایا جا سکتا ہے.؟

پانچویں نسل کے سٹیلتھ طیارے کو کیسے مار گرایا جا سکتا ہے.؟

عام طور پر سٹیلتھ طیارے ریڈار میں نظر نہیں آتے جس وجہ سے ان کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن چند چیزیں ایسی بهی ہیں جن کا فائدہ اٹهاتے ہوئے سٹیلتھ طیارے کو گرانا ممکن ہے.

پوری دنیا میں اب تک بنائے جانے والے تمام ففتھ جنریشن فائٹرز بهاری حملے کی صلاحیت سے محروم ہیں. مثال کے طور پر چائنیز جے-20 اور امریکی ریپٹر انٹرسیپٹنگ کے لیے بہترین ہیں لیکن ان طیاروں سے ہیوی گراونڈ اٹیک کا کام نہیں لیا جا سکتا. ایف-35 کسی حد تک یہ کام کر سکتا ہے لیکن اس وجہ سے ایف-35 طیارہ اپنی سٹیلتھ خصوصیت کهو دیتا ہے .
Stealth Fighter Jets

مثال کے طور پر چند ماہ پہلے اسرائیلی ایف-35 سٹیلتھ طیارے کو شام کے روسی ساختہ ائیرڈیفنس میزائل سسٹم نے مار گرایا تها.

اسرائیل نے واقع کو چهپاتے ہوئے وضاحت کی کہ ائیرڈیفنس کے حملے نے طیارے کو کسی حد تک نقصان پہنچایا ہے لیکن طیارہ تباہ ہونے سے بچ گیا ہے. شامی حکام نے دعوٰی کیا کہ اسرائیلی طیارے کو 180 کلووزنی میزائل سے نشانہ بنایا گیا. اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اتنے بهاری میزائل کے ٹکرانے کے بعد ایک جنگی طیارے کا بچنا ناممکن ہو جاتا ہے.

کسی بهی اینٹی ائیرکرافٹ گن کی رینج میں آنے کے بعد طیارے کا بچنا بہت مشکل ہوتا ہے پهر چاہے طیارہ سٹیلتھ ہو یا عام ٹرینر. کیونکہ زیادہ تر اینٹی ائیرکرافٹ گنز بغیر ریڈار کے کام کرتی ہیں.

عام طور پر سٹیلتھ طیارے کو انتہائی بلندی پر رہ کر اپنا اندرونی بمب بے کهولنا ہوتا ہے.کیونکہ میزائیلز یا بمبز کا پورشن کهلنے کے بعد طیارہ کسی بهی ریڈار کی رینج میں آ جاتا ہے. اگر طیارہ کم یا درمیانی بلندی پر ہو اور بمب بے آن ہو جائے تو کوئی بهی ائیرڈیفنس جہاز کو مار گرائے گا.
f-35 weapons bay

چونکہ اب جدید “اے.ای.ایس.اے” ریڈار میں بہت ترقی ہوچکی ہے اسلیئے یہ ریڈار سٹیلتھ طیارے کی کهوج لگا سکتا ہے.

روس کا دعوہ ہے کہ ان کا جدید لانگ رینج ایس-400 ائیرڈفینس سٹیلتھ طیارے کو مار گرا سکتا ہے. لیکن حقیقت منظر کی محتاج ہے جس کو ایک نئی عالمی جنگ کے بعد ہی دیکها جا سکتا ہے.
S 400 for stealth Fighters

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

ترکی کا امریکہ کو بھرپور جواب – ترک معاشی جنگ اور آئی فون

ترکی میں لاکھوں لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں. آئی فون بڑی تعداد میں امریکہ …

error: Content is protected !!