Home / News / امریکی خفیہ ادارے کے لئے کام کرنے والا ریڈیو سٹیشن پکڑا گیا

امریکی خفیہ ادارے کے لئے کام کرنے والا ریڈیو سٹیشن پکڑا گیا

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے امریکی خفیہ ادارے کے لئے کام کرنے والے ریڈیو سٹیشن ” مشعال ریڈیو“ کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، ریڈیو سٹیشن پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث تھا۔ وزرات داخلہ نے مشعال ریڈیو کو بند کرنے کا تحریر ی حکم نامہ جاری کردیا ہے ، حکمنامے کے مطابق مشعال ریڈیو پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف تھا اور اس نے پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دیا تھا ۔مشعال ریڈیو نے وائس آف امریکہ کی فریکوینسی چوری کی تھی اور اس کی نشریات پاک افغان سرحد، بلوچستان ، فاٹا اور بیرون ملک جاری تھیں ۔

مشعال ریڈیو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لئے کام کرتا تھا اور وزارت داخلہ نے شواہد ملنے کے بعد ریڈیو کی بندش کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکمنامے کے بعد وزارت داخلہ نے مشعال ریڈیو کا اسلام آباد دفتر سیل کردیا ہے۔
Mashaal Radio Pakistan

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …

error: Content is protected !!