Home / Pakistan Army / A-100E ملٹی بیرل راکٹ لانچرسسٹم

A-100E ملٹی بیرل راکٹ لانچرسسٹم

“A-100E ملٹی بیرل راکٹ لانچرسسٹم”

کسی بهی جنگ میں ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم بہترین دفاعی ہتهیار ثابت ہوتے ہیں. خاص طور پر جب حملہ آور دشمن خطرناک اور بهاری ہتهیاروں سے لیس ہو. اگر دشمن کسی بڑے شہر پر حملہ کر دے تو دشمن کو فوری طور پر تباہ کرنے کے لیے بهاری اور تیز رفتار گولے داغنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کہ لیے ملٹی بیرل راکٹ سسٹم کام آتا ہے.

پاکستان شروع سے امریکی ساختہ ملٹی بیرل راکٹ سسٹم استعمال کرتا آیا ہے جوکہ میڈیم رینج کے حامل تهے.

کچھ عرصہ پہلے انڈیا نے اپنے پناکا نام کے ملٹی بیرل راکٹ سسٹم بنانے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پاکستان نے جدید لمبے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچرز کے لیے کوششیں تیز کر دیں لیکن امریکا نے پاکستان کو ہتهیار دینے پر پابندی لگا رکهی تهی جس کے باعث پاکستان کو چینی “ڈیفنس وہیکل ریسرچ” ادارے کا سہارا لینا پڑا جس کے تعاون سے پاکستان لائسنس پر اے-100ای نام کے جدید لانگ رینج ملٹی بیرل راکٹ لانچر بنانے میں کامیاب ہو گیا.
Pakistan Army Latest

ٹرک پر نصب اس راکٹ سسٹم کا پہلا تجربہ “عزم نو-3” مشقوں کے دوران کیا گیا جبکہ اب یہ نظام تیزی سے پاکستان آرمی کا حصہ بن چکا ہے.

یہ نظام کسی بهی موسم میں 100 کلومیٹر تک کے لمبے فاصلے تک بیک وقت کئی راکٹ داغ سکتا ہے. یاد رہے روس اور انڈیا کا مشترکہ بنایا ہوا پناکا راکٹ سسٹم 75 کلومیٹر رینج کا حامل ہے.
Indian weapons

اے-100ای 10 ٹیوب پر مشتمل ہے اور یہ سسٹم 1 سیکنڈ میں تمام 10راکٹ فائر کر سکتا ہے. اس نظام کا وزن 45 ٹن تک ہوتا ہے.
لاہور،سیالکوٹ ، کراچی اور بارڈر کے قریب واقع علاقوں میں رہنے والے اب محفوظ ہو چکے ہیں شاید ان شہریوں کو اپنے محسنوں کی تیاریوں کا علم ہو یا نا ہو.

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کو کونسا سرپرائز دینے کی بات کی

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا عندیا دے دیا، بھارتی آرمی چیف …

error: Content is protected !!