Home / Pakistan Navy / پاک نیوی کیلئے لانگ رینج ائیرڈیفنس

پاک نیوی کیلئے لانگ رینج ائیرڈیفنس

پاکستان نیوی جدید اور لانگ رینج ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم انڈکٹ کرے گی، پاکستان نیوی آیندہ خریدے جانے والے جدید فریگیٹس “Type 054A” کو لانگ رینج ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم سے لیس کرنا چاہتی ہے،

یہ فریگیٹس چین تیار کرتا ہے ۔ پاکستان نیوی ان فریگیٹس کو اپنی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنفیگر کرے گی، پاکستان نیوی ان فریگیٹس کو جدید اور لانگ رینج میزائلوں سے لیس کرے گی جن کی تفصیلات جلد میسر ہوں گی۔

اس وقت پاکستان نیوی کو لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نیوی نے “Type 054A” جیسا فریگیٹ چنا ہے۔ کیونکہ ان فریگیٹس میں لانگ رینج میزائلوں کے لیے ورٹیکل لانچ سسٹم موجود ہے۔ اس سہولت کے تحت پاکستان نیوی ان فریگیٹس کو لانگ یا میڈیم رینج اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں سے لیس کر سکتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان نیوی کونسا لانگ رینج ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم چنتی ہے۔ اس وقت پاکستان نیوی کے پاس دو بہترین آپشن موجود ہیں، پہلا آپشن “HHQ-16” ہے جو کہ چینی نیوی خود استعمال کرتی ہے، جبکہ دوسرا آپشن چین کا جدید ترین “LY-80N” جو کہ ایک نیو ورژن ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ہے. “HHQ-16” کی رینج تقریباً 75 کلومیٹر تک ہے جبکہ “LY-80N” کی رینج کے حوالے سے معلومات میسر نہیں، ایک اندازے کے مطابق اس کی رینج 40 سے 100 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔
Pakistan New Air Defense System

اطلاعات کے مطابق پاک نیوی “LY-80N” کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے، یاد رہے”Type 054A” فریگیٹس پاکستان نیوی میں اب تک کے سب سے بڑے اور زیادہ جدید فریگیٹس ہونگے۔ ابتدائی طور پر پاکستان نیوی ایسے 2 یا پھر 4 فریگیٹس خریدے گی جن کی تعداد ضرورت کے تحت آئندہ سالوں میں بڑھائی جاسکتی ہے۔ ایک فریگیٹ کی مالیت تقریبات 360 ملین امریکی ڈالر ہے۔
Pakistan Navy New Frigate

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

pak navy new

پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ

پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ …

error: Content is protected !!