Home / Pakistan Army / امریکہ کا بھارت کیساتھ مل کر پاکستان پردوطرفہ سرجیکل سٹرائیک کا منصوبہ

امریکہ کا بھارت کیساتھ مل کر پاکستان پردوطرفہ سرجیکل سٹرائیک کا منصوبہ

شمالی کوریا پر دباﺅ ڈالنے میں ناکامی کے بعد امریکہ نے اب پاکستان کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے, اس مقصد کے لئے اسے بھارت اور اسرائیل کا تعاون بھی حاصل ہو گا,پاکستان کے اندر دو طرفہ سرجیکل سٹرائیک کے علاوہ دہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان میں حساس مقامات پر دہشت گردی اور تخریب کاری کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ ان دہشتگردوں کو تربیت دینے کے لئے امریکی ٹرینر افغانستان پہنچ چکے ہیں.

ایک طرف سے بھارت اور دوسری طرف سے امریکہ سرجیکل سٹرائیک کر سکتے ہیں، ان دونوں ممالک کے نشانوں میں دیگر اہم مقامات کے علاوہ سی پیک کے منصوبے بھی ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک اور ان کے اتحادیوں کے لئے یہ منصوبہ پریشانی کا باعث ہے تاہم دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر قسم کی دھمکیوں اور ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور دفاعی ادارے اپنی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔ اس صورتحال سے دوست ممالک کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
Pakistan army

روزنامہ خبریں نے انٹرنیشنل میڈیا کے حوالےسے بتایاکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین سطح سے آنے والی امریکی دھمکیوں اور افغانستان سے حاصل انٹیلی جنس معلومات پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کی تصدیق کر رہے ہیں، امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔

ٹرمپ کے آنے کے بعد سے امریکی حکام مسلسل پاکستان پر دباﺅ ڈال رہے تھے کہ وہ افغان جنگ کا بوجھ بھی اٹھائے، تاہم پاکستان کے صاف انکار سے ٹرمپ انتظامیہ مشتعل دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنازعات کے باعث امریکہ میں اپنی کم ہوتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے بھی ٹرمپ ایک نیا محاذ کھولنا چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کے معاملے پر ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو اپنا ہدف بنا لیا ہے، امریکی اسٹیبلشمنٹ وائٹ ہاﺅس کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ اسے بھی افغان جنگ میں ناکامی کا زخم ملا ہے۔ افغانستان پہنچنے والی اضافی 4 ہزار امریکی فوجیوں میں خصوصی ٹرینر بھی شامل ہیں جن کے ذریعے داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو تربیت دی جا رہی ہے، امریکہ ڈرون حملوں کا دائرہ کارپھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملوں کا ہدف بلوچستان میں سی پیک کا روٹ ہو سکتا ہے، پاکستانی حکام نے امریکی سازشوں اور ممکنہ مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ حملہ آور ڈرون کو مار گرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس امریکی ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔
Pakistan will shoot down american drone

دوسری جانب افغانستان سے دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کیلئے سرحدوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

جنرل اسد درانی کا اصل چہرہ : زید حامد

جنرل درانی کی کتاب پر مجھے کوئی تجزیہ کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے …

error: Content is protected !!