Home / Pakistan Navy / پاکستان نیوی کے پاس حربہ میزائل

پاکستان نیوی کے پاس حربہ میزائل

 پاکستان نیوی نے حال ہی میں نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، یہ کروز میزائل عظمت کلاس فاسٹ اٹیک کرافٹ سے فائر کیا گیا، میزائل نے انتہائی درستگی سے حدف کو نشانہ لگایا، میزائل فائر کرنے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ میزائل چھوٹے حدف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

 Harbah Missile Pakistan

اس مزائل کا نام حربہ رکھا گیا ہے، حربہ میزائل کو پوری طرح سے پاکستانی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے، یہ میزائل بابر کروز میزائل سیریز میں سے ہے،  فلحال یہ  پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ میزائل بابر 2 ہی کی طرح ہے یا پھر بابر 3.

یاد رہے حربہ میزائل نہ صرف اینٹی شپ کروز میزائل ہے بلکہ خشکی پر موجود دشمن تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بابر 2 خشکی سے لانچ ہوتا ہے، اور یہ میزائل بھی سمندر میں موجود کے علاوہ خشکی پر موجود دشمن کو بھی تباہ کر سکتا ہے، یوں حربہ میزائل کی کارکردگی کافی حد تک بابر 2 کروز میزائل جیسی ہی ہے۔

بابر 2 کروز میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے، اور اس بہترین رینج والے میزائل کو پاکستان نیوی نہ صرف خشکی سے بلکہ سمندر سے بھی فائر کرنا چاہتی تھی ، اور ایسا کرنے سے پاکستان نہ صرف ان لانگ رینج میزائلوں کو خشکی سے دشمن پر داغ سکتا ہے بلکہ اپنے فریگیٹس کی مدد سے سمندر سے دشمن ملک پر داغ سکتا ہے۔

Pakistan Navy New Missile

خشکی پر داغے جانے والے ان میزائلوں کو ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے جبکہ سمندر میں موجود دشمن بحری بیڑوں کو تباہ کرنے کے لیے ان میزائلوں میں صرف روایتی ہتھیار استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔ لہذا یہ ممکن ہے کہ حربہ میزائل بابر 2 کا ہی دوسرا ورژن ہو، جسے سمندر سے فائر کرنے کے قابل بنایا گیا۔

پاکستان نیوی کی طرف سے اس مزائل کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اندازے کے مطابق اس میزائل کی رینج 500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتی ہے، ویڈیو کو دیکھا جائے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میزائل میں جدید ترین ایویونکس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس بات کو ممکن بنایا گیا ہے کہ میزائل چھوٹے سے چھوٹے ٹارگٹس کو بھی انتہائی درستگی سے ہٹ کر سکے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

پاک بحریہ خود کفالت کی طرف بڑھ رہی ہے

بحری قوت بڑھاکر اپنے ساحلوں کی حفاظت کرنے والے ملکوں کو سمندروں پر بھی اجارہ …

error: Content is protected !!