Home / International / روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے

روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی: روسی قونصل جنرل نے داعش کی افغانستان میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا ، روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے، شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔

روسی قونصلر جنرل الیگزینڈر خوزین نے کراچی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں، مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ روسی قونصل جنرل نے کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی کی میڈیا رپورٹس ہیں لیکن ان کا ثبوت ہونا چاہیے، روس اور پاکستان عالمی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کررہے ہیں اور روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا ۔
pakistan russia fighter jet deal

pakistan russia aircraft deal
انہوں نے دعوی کیا کہ داعش کے جنگجووں نے وسطی ایشیائی ممالک سے روسی سرحد عبورکی ہے، صورتحال پر تشویش ہے۔ روسی سفیرنے امریکاکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔الیگزینڈر خوزین نے بتایا کہ حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Facebook Comments
Share This

About yasir

Check Also

سو ایٹمی میزائل چلنے پر زمین کی کیا حالت ہو گی

کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں اس وقت 16 ہزار سے زائد فعال جوہری …

error: Content is protected !!